اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ
يَعْمَهُونَ١٥
«ان (منافقوں) سے خدا ہنسی کرتا ہے اور انہیں مہلت
دیئے جاتا ہے کہ شرارت وسرکشی میں پڑے بہک رہے ہیں(15)»
«[But] Allah mocks them and prolongs them in their transgression [while]
they wander blindly(15)
أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَى فَمَا
رَبِحَتْ تِجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ١٦ «یہ وہ لوگ ہیں
جنہوں نے ہدایت چھوڑ کر گمراہی خریدی، تو نہ تو ان کی تجارت ہی نے کچھ نفع دیا اور
نہ وہ ہدایت یاب ہی ہوئے(16)»
Those
are the ones who have purchased error [in exchange] for guidance, so their
transaction has brought no profit, nor were they guided(16)
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا
أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللَّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ
لَا يُبْصِرُونَ١٧
«ان کی مثال اس شخص کی سی ہے کہ جس نے (شبِ تاریک میں)
آگ جلائی۔ جب آگ نے اس کے اردگرد کی چیزیں روشن کیں تو خدا نے ان کی روشنی زائل کر
دی اور ان کو اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ کچھ نہیں دیکھتے(17)»
Their
example is that of one who kindled a fire, but when it illuminated what was
around him, Allah took away their light and left them in darkness [so] they
could not see(17)
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ١٨ «(یہ) بہرے ہیں،
گونگے ہیں، اندھے ہیں کہ (کسی طرح سیدھے رستے کی طرف) لوٹ ہی نہیں سکتے(18)»
Deaf,
dumb and blind – so they will not return [to the right path](18)
أَوْ كَصَيِّبٍ مِنَ السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَاتٌ وَرَعْدٌ
وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ مِنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ
الْمَوْتِ وَاللَّهُ مُحِيطٌ
بِالْكَافِرِينَ١٩
«یا ان کی مثال مینہ کی سی ہے کہ آسمان سے (برس رہا
ہو اور) اس میں اندھیرے پر اندھیرا (چھا رہا) ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلی
(کوند رہی) ہو تو یہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور
الله کافروں کو (ہر طرف سے) گھیرے ہوئے ہے(19)»
Or
[it is] like a rainstorm from the sky within which is darkness, thunder and
lightning. They put their fingers in their ears against the thunderclaps in
dread of death. But Allah is encompassing of the disbelievers(19)
يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَشَوْا فِيهِ وَإِذَا
أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا وَلَوْ شَاءَ
اللَّهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ
إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ٢٠ «قریب ہے کہ بجلی
(کی چمک) ان کی آنکھوں (کی بصارت) کو اچک لے جائے۔ جب بجلی (چمکتی اور) ان پر روشنی
ڈالی ہے تو اس میں چل پڑتے ہیں اور جب اندھیرا ہو جاتا ہے تو کھڑے کے کھڑے رہ جاتے
ہیں اور اگر الله چاہتا تو ان کے کانوں (کی شنوائی) اور آنکھوں (کی بینائی دونوں)
کو زائل کر دیتا ہے۔ بے شک الله ہر چیز پر قادر ہے(20)»
The
lightning almost snatches away their sight. Every time it lights [the way] for
them, they walk therein; but when darkness comes over them, they stand [still].
And if Allah had willed, He could have taken away their hearing and their
sight. Indeed, Allah is over all things competent(20)
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ
وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ٢١ «لوگو! اپنے پروردگار
کی عبات کرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم (اس کے عذاب
سے) بچو(21)»
O
mankind, worship your Lord, who created you and those before you, that you may
become righteous(21)
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً
وَأَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا
لَكُمْ فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ
أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ٢٢ «جس نے تمھارے لیے
زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے مینہ برسا کر تمہارے کھانے کے
لیے انواع و اقسام کے میوے پیدا کئے۔ پس کسی کو خدا کا ہمسر نہ بناؤ۔ اور تم جانتے
تو ہو(22)»
[He]
who made for you the earth a bed [spread out] and the sky a ceiling and sent
down from the sky, rain and brought forth thereby fruits as provision for you.
So do not attribute to Allah equals while you know [that there is nothing
similar to Him](22)
وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا
فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ
إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ٢٣ «اور اگر تم کو
اس (کتاب) میں، جو ہم نے اپنے بندے (محمدﷺ عربی) پر نازل فرمائی ہے کچھ شک ہو تو اسی
طرح کی ایک سورت تم بھی بنا لاؤ اور خدا کے سوا جو تمہارے مددگار ہوں ان کو بھی
بلالو اگر تم سچے ہو(23)»
And
if you are in doubt about what We have sent down upon Our Servant [Muhammad],
then produce a surah the like thereof and call upon your witnesses other than
Allah, if you should be truthful(23)
فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا وَلَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ
الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ
أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ٢٤ «لیکن اگر (ایسا)
نہ کر سکو اور ہرگز نہیں کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر
ہوں گے (اور جو) کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے(24)»
But
if you do not – and you will never be able to – then fear the Fire, whose fuel
is men and stones, prepared for the disbelievers(24)
وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أَنَّ
لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ
رِزْقًا قَالُوا هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا
مِنْ قَبْلُ وَأُتُوا بِهِ
مُتَشَابِهًا وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ
مُطَهَّرَةٌ وَهُمْ فِيهَا خَالِدُونَ٢٥ «اور جو لوگ ایمان
لائے اور نیک عمل کرتے رہے، ان کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لیے (نعمت کے) باغ ہیں،
جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ جب انہیں ان میں سے کسی قسم کا میوہ کھانے کو دیا
جائے گا تو کہیں گے، یہ تو وہی ہے جو ہم کو پہلے دیا گیا تھا۔ اور ان کو ایک دوسرے
کے ہم شکل میوے دیئے جائیں گے اور وہاں ان کے لیے پاک بیویاں ہوں گی اور وہ بہشتوں
میں ہمیشہ رہیں گے(25)»
And
give good tidings to those who believe and do righteous deeds that they will
have gardens [in Paradise] beneath which rivers flow. Whenever they are
provided with a provision of fruit therefrom, they will say, “This is what
we were provided with before.” And it is given to them in likeness. And
they will have therein purified spouses, and they will abide therein
eternally(25)
إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي أَنْ يَضْرِبَ مَثَلًا مَا
بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَأَمَّا
الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَيَقُولُونَ
مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَذَا مَثَلًا
يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَاسِقِينَ٢٦ «الله اس بات سے
عار نہیں کرتا کہ مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز (مثلاً مکھی مکڑی وغیرہ) کی مثال بیان
فرمائے۔ جو مومن ہیں، وہ یقین کرتے ہیں وہ ان کے پروردگار کی طرف سے سچ ہے اور جو
کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے خدا کی مراد ہی کیا ہے۔ اس سے (خدا) بہتوں کو
گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو ہدایت بخشتا ہے اور گمراہ بھی کرتا تو نافرمانوں ہی
کو(26)»
Indeed,
Allah is not timid to present an example – that of a mosquito or what is
smaller than it. And those who have believed know that it is the truth from
their Lord. But as for those who disbelieve, they say, “What did Allah
intend by this as an example?” He misleads many thereby and guides many
thereby. And He misleads not except the defiantly disobedient(26)
الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ
وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي
الْأَرْضِ أُولَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ٢٧ «جو خدا کے اقرار
کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جس چیز (یعنی رشتہٴ قرابت) کے جوڑے رکھنے
کا الله نے حکم دیا ہے اس کو قطع کئے ڈالتے ہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی
لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں(27)»
Who
break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has
ordered to be joined and cause corruption on earth. It is those who are the
losers(27)
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنْتُمْ أَمْوَاتًا
فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ
يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ٢٨ «(کافرو!) تم خدا
سے کیوں کر منکر ہو سکتے ہو جس حال میں کہ تم بےجان تھے تو اس نے تم کو جان بخشی
پھر وہی تم کو مارتا ہے پھر وہی تم کو زندہ کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ
گے(28)»
How
can you disbelieve in Allah when you were lifeless and He brought you to life;
then He will cause you to die, then He will bring you [back] to life, and then
to Him you will be returned(28)
هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُمْ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ
اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ٢٩ «وہی تو ہے جس نے
سب چیزیں جو زمین میں ہیں تمہارے لیے پیدا کیں پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا تو ان
کو ٹھیک سات آسمان بنا دیا اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے(29)»
It
is He who created for you all of that which is on the earth. Then He directed
Himself to the heaven, [His being above all creation], and made them seven
heavens, and He is Knowing of all things(29)
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي
الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ
فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ
وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ
مَا لَا تَعْلَمُونَ٣٠
[البقرة: 15-30] «اور (وہ
وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں
(اپنا) نائب بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کیا تُو اس میں ایسے شخص کو نائب بنانا
چاہتا ہے جو خرابیاں کرے اور کشت وخون کرتا پھرے اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح
وتقدیس کرتے رہتے ہیں۔ (خدا نے) فرمایا میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں
جانتے(30)»
And
[mention, O Muhammad], when your Lord said to the angels, “Indeed, I will
make upon the earth a successive authority.” They said, “Will You
place upon it one who causes corruption therein and sheds blood, while we
declare Your praise and sanctify You?” Allah said, “Indeed, I know
that which you do not know.”(30)»