حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، سَمِعْتُ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي يُونُسَ، حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَيْسَ أَحَدٌ يُحَاسَبُ إِلاَّ هَلَكَ ". قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ، أَلَيْسَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ * فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا}. قَالَ " ذَاكَ الْعَرْضُ يُعْرَضُونَ، وَمَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ هَلَكَ ".
Narrated By 'Aisha : Allah's Apostle said," (On the Day of Resurrection) any one whose account will be taken will be ruined (i.e. go to Hell)." I said, "O Allah's Apostle! May Allah make me be sacrificed for you. Doesn't Allah say: "Then as for him who will be given his record in his right hand, he surely will receive an easy reckoning.?" (84.7-8) He replied, "That is only the presentation of the accounts; but he whose record is questioned, will be ruined."
ہم سے عمرو بن علی فلاس نے بیان کیا، کہا ہم سے یحیٰی بن سعید قطان نے، انہوں نے عثمان بن اسود سے، انہوں نے کہا میں نے ابن ابی ملیکہ سے سنا، وہ کہتے تھے میں نے عائشہؓ سے، وہ فرماتی تھیں میں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔ ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے، انہوں نے ایوب سختیانی سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے عائشہ صدیقہؓ سے، انہوں نے رسول اللہﷺ سے۔ ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے یحیٰی بن سعید قطان سے، انہوں نے ابو یونس حاتم بن ابی صغیرہ سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے قاسم بن محمد سے، انہوں نے عائشہؓ سے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس شخص سے قیامت کے دن حساب لیا گیاوہ تباہ ہوا۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں آپؐ پر صدقے اللہ تعالٰی تو یوں فرماتا ہے فَاَمَّا مَن اُوتِیَ کِتَابَہُ بِیَمِینِہِ فَسَوفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیرًا (اس سے تو یہ نکلتا ہے کہ نیک لوگوں سے بھی حساب لیا جائے گا) آپؐ نے فرمایا یہاں حساب سے صرف اعمال کا بتا دینا مراد ہے۔ ان لوگوں کو ان کے اعمال صرف بتلا دئے جائیں گے۔ اس جس سے حساب میں جھگڑا کیا گیا وہ ہلاک ہوا۔