بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم
1. باب {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ تَبْتَغِي مَرْضَاةَ أَزْوَاجِكَ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ}
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنِ ابْنِ حَكِيمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ فِي الْحَرَامِ يُكَفِّرُ. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ}.
Narrated By Ibn 'Abbas : If someone says to his wife, "You are unlawful to me." he must make an expiation (for his oath). Ibn 'Abbas added: There is for you in Allah's Apostle, an excellent example to follow.
ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام دستوائی نے، انہوں نے یحیٰی بن ابی کثیر سے، انہوں نے یعلی بن حکیم سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے کہ ابن عباسؓ نے کہا اگر کوئی اپنی سے کہے تو مجھ پر حرام ہے تو (قسم) کا کفارہ ادا کرے۔ ابن عباسؓ نے یہ بھی کہا کہ تم کو اللہ کے رسولﷺ کی اچھی پیروی ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَشْرَبُ عَسَلاً عِنْدَ زَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ وَيَمْكُثُ عِنْدَهَا فَوَاطَيْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ عَنْ أَيَّتُنَا دَخَلَ عَلَيْهَا فَلْتَقُلْ لَهُ أَكَلْتَ مَغَافِيرَ إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ. قَالَ " لاَ وَلَكِنِّي كُنْتُ أَشْرَبُ عَسَلاً عِنْدَ زَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ فَلَنْ أَعُودَ لَهُ وَقَدْ حَلَفْتُ لاَ تُخْبِرِي بِذَلِكِ أَحَدًا ".
Narrated By 'Aisha : Allah's Apostle used to drink honey in the house of Zainab, the daughter of Jahsh, and would stay there with her. So Hafsa and I agreed secretly that, if he come to either of us, she would say to him. "It seems you have eaten Maghafir (a kind of bad-smelling resin), for I smell in you the smell of Maghafir," (We did so) and he replied. "No, but I was drinking honey in the house of Zainab, the daughter of Jahsh, and I shall never take it again. I have taken an oath as to that, and you should not tell anybody about it."
ہم سے ابراہیم بن موسٰی نےبیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہوں نے ابن جریج سے، انہوں نے کہا عطاء بن ابی رباح سے، انہوں نے عبید بن عمیر سے، انہوں نے عائشہؓ سے، انہوں نے کہا ایسا ہوا رسول اللہﷺ ام المؤمنین زینبؓ بن جحش کے پاس شہد پیا کرتے تھے۔ وہاں ٹھہرے رہتے۔ میں نے اور ام المؤمنین حفصہؓ دونوں نے یہ صلاح کی کہ ہم سے میں سے جس کے پاس آپؐ تشریف لائیں وہ یوں کہے کہ آپؐ نے مغافیر کھایا ہے اور آپؐ کے جسم سے اسی کی بو آ رہی ہے (پھر ایسا ہی کیا)۔ آپؐ نے فرمایا نہیں میں نے مغافیر نہیں کھایا ہے بلکہ زینبؓ بنت جحش کے پاس شہد پیا ہے۔ اور آج سے میں نے قسم کھا لی اب شہد نہیں پیؤں گا۔۔ لیکن تو اس کی خبر کسی کو نہ کیجیو۔
2. باب {تَبْتَغِي مَرْضَاةَ أَزْوَاجِكَ} {قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ}
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يُحَدِّثُ أَنَّهُ قَالَ مَكَثْتُ سَنَةً أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ آيَةٍ، فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَسْأَلَهُ هَيْبَةً لَهُ، حَتَّى خَرَجَ حَاجًّا فَخَرَجْتُ مَعَهُ فَلَمَّا رَجَعْتُ وَكُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ عَدَلَ إِلَى الأَرَاكِ لِحَاجَةٍ لَهُ ـ قَالَ ـ فَوَقَفْتُ لَهُ حَتَّى فَرَغَ سِرْتُ مَعَهُ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَنِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَزْوَاجِهِ فَقَالَ تِلْكَ حَفْصَةُ وَعَائِشَةُ. قَالَ فَقُلْتُ وَاللَّهِ إِنْ كُنْتُ لأُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْ هَذَا مُنْذُ سَنَةٍ، فَمَا أَسْتَطِيعُ هَيْبَةً لَكَ. قَالَ فَلاَ تَفْعَلْ مَا ظَنَنْتَ أَنَّ عِنْدِي مِنْ عِلْمٍ فَاسْأَلْنِي، فَإِنْ كَانَ لِي عِلْمٌ خَبَّرْتُكَ بِهِ ـ قَالَ ـ ثُمَّ قَالَ عُمَرُ وَاللَّهِ إِنْ كُنَّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَا نَعُدُّ لِلنِّسَاءِ أَمْرًا، حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِنَّ مَا أَنْزَلَ وَقَسَمَ لَهُنَّ مَا قَسَمَ ـ قَالَ ـ فَبَيْنَا أَنَا فِي أَمْرٍ أَتَأَمَّرُهُ إِذْ قَالَتِ امْرَأَتِي لَوْ صَنَعْتَ كَذَا وَكَذَا ـ قَالَ ـ فَقُلْتُ لَهَا مَالَكِ وَلِمَا هَا هُنَا فِيمَا تَكَلُّفُكِ فِي أَمْرٍ أُرِيدُهُ. فَقَالَتْ لِي عَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ مَا تُرِيدُ أَنْ تُرَاجَعَ أَنْتَ، وَإِنَّ ابْنَتَكَ لَتُرَاجِعُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى يَظَلَّ يَوْمَهُ غَضْبَانَ. فَقَامَ عُمَرُ فَأَخَذَ رِدَاءَهُ مَكَانَهُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ فَقَالَ لَهَا يَا بُنَيَّةُ إِنَّكِ لَتُرَاجِعِينَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى يَظَلَّ يَوْمَهُ غَضْبَانَ. فَقَالَتْ حَفْصَةُ وَاللَّهِ إِنَّا لَنُرَاجِعُهُ. فَقُلْتُ. تَعْلَمِينَ أَنِّي أُحَذِّرُكِ عُقُوبَةَ اللَّهِ وَغَضَبَ رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم يَا بُنَيَّةُ لاَ يَغُرَّنَّكِ هَذِهِ الَّتِي أَعْجَبَهَا حُسْنُهَا حُبُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِيَّاهَا ـ يُرِيدُ عَائِشَةَ ـ قَالَ ثُمَّ خَرَجْتُ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ لِقَرَابَتِي مِنْهَا فَكَلَّمْتُهَا. فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ عَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ دَخَلْتَ فِي كُلِّ شَىْءٍ، حَتَّى تَبْتَغِي أَنْ تَدْخُلَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَزْوَاجِهِ. فَأَخَذَتْنِي وَاللَّهِ أَخْذًا كَسَرَتْنِي عَنْ بَعْضِ مَا كُنْتُ أَجِدُ، فَخَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهَا، وَكَانَ لِي صَاحِبٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِذَا غِبْتُ أَتَانِي بِالْخَبَرِ، وَإِذَا غَابَ كُنْتُ أَنَا آتِيهِ بِالْخَبَرِ، وَنَحْنُ نَتَخَوَّفُ مَلِكًا مِنْ مُلُوكِ غَسَّانَ، ذُكِرَ لَنَا أَنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَسِيرَ إِلَيْنَا، فَقَدِ امْتَلأَتْ صُدُورُنَا مِنْهُ، فَإِذَا صَاحِبِي الأَنْصَارِيُّ يَدُقُّ الْبَابَ فَقَالَ افْتَحِ افْتَحْ. فَقُلْتُ جَاءَ الْغَسَّانِيُّ فَقَالَ بَلْ أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ. اعْتَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَزْوَاجَهُ. فَقُلْتُ رَغَمَ أَنْفُ حَفْصَةَ وَعَائِشَةَ. فَأَخَذْتُ ثَوْبِيَ فَأَخْرُجُ حَتَّى جِئْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ يَرْقَى عَلَيْهَا بِعَجَلَةٍ، وَغُلاَمٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَسْوَدُ عَلَى رَأْسِ الدَّرَجَةِ فَقُلْتُ لَهُ قُلْ هَذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ. فَأَذِنَ لِي ـ قَالَ عُمَرُ ـ فَقَصَصْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هَذَا الْحَدِيثَ، فَلَمَّا بَلَغْتُ حَدِيثَ أُمِّ سَلَمَةَ تَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَإِنَّهُ لَعَلَى حَصِيرٍ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ شَىْءٌ، وَتَحْتَ رَأْسِهِ وِسَادَةٌ مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، وَإِنَّ عِنْدَ رِجْلَيْهِ قَرَظًا مَصْبُوبًا، وَعِنْدَ رَأْسِهِ أَهَبٌ مُعَلَّقَةٌ فَرَأَيْتُ أَثَرَ الْحَصِيرِ فِي جَنْبِهِ فَبَكَيْتُ فَقَالَ " مَا يُبْكِيكَ ". فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ كِسْرَى وَقَيْصَرَ فِيمَا هُمَا فِيهِ وَأَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. فَقَالَ " أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَهُمُ الدُّنْيَا وَلَنَا الآخِرَةُ ".
Narrated By Ibn Abbas : For the whole year I had the desire to ask 'Umar bin Al-Khattab regarding the explanation of a Verse (in Surat Al-Tahrim) but I could not ask him because I respected him very much. When he went to perform the Hajj, I too went along with him. On our return, while we were still on the way home. 'Umar went aside to answer the call of nature by the Arak trees. I waited till he finished and then I proceeded with him and asked him. "O chief of the Believers! Who were the two wives of the Prophet who aided one another against him?" He said, "They were Hafsa and 'Aisha." Then I said to him, "By Allah, I wanted to ask you about this a year ago, but I could not do so owing to my respect for you." 'Umar said, "Do not refrain from asking me. If you think that I have knowledge (about a certain matter), ask me; and if I know (something about it), I will tell you." Then Umar added, "By Allah, in the Pre-Islamic Period of Ignorance we did not pay attention to women until Allah revealed regarding them what He revealed regarding them and assigned for them what He has assigned. Once while I was thinking over a certain matter, my wife said, "I recommend that you do so-and-so." I said to her, "What have you got to do with the is matter? Why do you poke your nose in a matter which I want to see fulfilled.?" She said, How strange you are, O son of Al-Khattab! You don't want to be argued with whereas your daughter, Hafsa surely, argues with Allah's Apostle so much that he remains angry for a full day!" 'Umar then reported; how he at once put on his outer garment and went to Hafsa and said to her, "O my daughter! Do you argue with Allah's Apostle so that he remains angry the whole day?" H. afsa said, "By Allah, we argue with him." 'Umar said, "Know that I warn you of Allah's punishment and the anger of Allah's Apostle... O my daughter! Don't be betrayed by the one who is proud of her beauty because of the love of Allah's Apostle for her (i.e. 'Aisha)." 'Umar addled, "Then I went out to Um Salama's house who was one of my relatives, and I talked to her. She said, O son of Al-Khattab! It is rather astonishing that you interfere in everything; you even want to interfere between Allah's Apostle and his wives!' By Allah, by her talk she influenced me so much that I lost some of my anger. I left her (and went home). At that time I had a friend from the Ansar who used to bring news (from the Prophet) in case of my absence, and I used to bring him the news if he was absent. In those days we were afraid of one of the kings of Ghassan tribe. We heard that he intended to move and attack us, so fear filled our hearts because of that. (One day) my Ansari friend unexpectedly knocked at my door, and said, "Open Open!' I said, 'Has the king of Ghassan come?' He said, 'No, but something worse; Allah's Apostle has isolated himself from his wives.' I said, 'Let the nose of 'Aisha and Hafsa be stuck to dust (i.e. humiliated)!' Then I put on my clothes and went to Allah's Apostle's residence, and behold, he was staying in an upper room of his to which he ascended by a ladder, and a black slave of Allah's Apostle was (sitting) on the first step. I said to him, 'Say (to the Prophet) 'Umar bin Al-Khattab is here.' Then the Prophet admitted me and I narrated the story to Allah's Apostle. When I reached the story of Um Salama, Allah's Apostle smiled while he was lying on a mat made of palm tree leaves with nothing between him and the mat. Underneath his head there was a leather pillow stuffed with palm fibres, and leaves of a saut tree were piled at his feet, and above his head hung a few water skins. On seeing the marks of the mat imprinted on his side, I wept. He said.' 'Why are you weeping?' I replied, "O Allah's Apostle! Caesar and Khosrau are leading the life (i.e. Luxurious life) while you, Allah's Apostle though you are, is living in destitute". The Prophet then replied. 'Won't you be satisfied that they enjoy this world and we the Hereafter?'"
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے، انہوں نے یحیٰی بن سعید انصاری سے، انہوں نے عبید بن حنین سے، انہوں نے عبداللہ بن عباسؓ سے سنا، وہ کہتے تھے ایک سال تک میں ٹھہرا رہا۔ میں یہ چاہتا تھا کہ عمرؓ سے اس آیت کی تفسیر پوچھوں۔ مگر ان کی ہیبت ایسی تھی کہ میں پوچھ نہ سکتا تھا (خاموش ہو جاتا)۔آخر ایسا ہوا وہ حج کے لئے نکلے۔ میں بھی ان کے ساتھ نکلا۔ جب ہم حج سے لوٹ کر آ رہے تھے۔ راستے میں وہ راہ سے مڑ کر (حاجت کے لئے) ایک پیلو کے درخت کی طرف گئے۔ میں ٹھہرا رہا اور جب وہ حاجت سے فارغ ہو کر آئے میں ان کے ساتھ ہی چلا۔ میں نے (موقع پا کر) ان سے پوچھا امیر المؤمنین رسول اللہﷺ کی بی بیوں میں سے یہ دو کون ہیں جن کا ذکر اس آیت میں ہے اِن تَظَاھَرَا عَلَیہِ جنہوں نے نبیﷺ کو ایک ہو کر رنج دینا چاہا تھا۔ عمرؓ نے کہا عائشہؓ اور حفصہؓ (اور کون ہیں) ۔ میں نے کہا میں ایک سال سے آپؐ سے یہ پوچھنا چاہتا تھا مگر ہیبت کے مارے آج تک نہ پوچھ سکا۔ انہوں نے کہا آئندہ ایسا مت کرو۔ دین کی جو بات تو سمجھے کہ میں جانتا ہوں وہ (بے تامل) مجھ سے پوچھ لے۔ اگر میں جانتا ہوں گا تجھ کو بتا دوں گا۔ پھر انہوں نے کہا جاہلیت کے زمانے میں خدا کی قسم! عورتوں کو ہم کچھ مال نہیں سمجھتے تھے (نہ ان کو ترکہ میں سے کچھ حصہ دیتے تھے، نہ کسی معاملہ میں ان کی رائے لیتے تھے) ۔ یہاں تک کہ اللہ تعالٰی نے عورتوں کے باب میں جو اتارا وہ اتارا (وَ عَاشِرُوھُنَّ بِالمَعرُوف) اور ترکہ میں سے جو حصہ دلایا وہ دلایا۔ عمرؓ کہتے ہیں ایسا ہوا میں ایک معاملہ میں کچھ فکر کر رہا تھا اتنے میں میری جورو بول اٹھی ہم بتائیں تم ایسا کرو، تم ایسا کرو تو اچھا۔ میں نے کہا اری! تجھے کیا مطلب تو اس کام میں کیوں دخل در معقولات کرتی ہے۔ وہ کہنے لگی خطاب کے بیٹے تم پر تعجب آتا ہے میں نے تم سے دو باتیں کیں تو برائی ہوئی تمھاری بیٹی (ام المؤمنین حفصہؓ) تو رسول اللہﷺ سے ایسی باتیں کرتی ہے (بڑھ چڑھ کر جواب دیتی ہے) کہ آپؐ سارے دن اس پر غصہ رہتے ہیں۔ عمرؓ نے کہا کہ ہاں یہ بات ہے۔ یہ سنتے ہی اپنی چادر سنبھالی اور سیدھے حفصہؓ کے پاس گئے۔ ان سے کہنے لگے بیٹیا! یہ کیا بات ہے تو رسول اللہﷺ سے بڑھ بڑھ کر باتیں بناتی ہے۔ سوال اور جواب کرتی ہے۔ آپؐ سارا دن تجھ پر غصہ رہتے ہیں۔ حفصہؓ نے کہا بیشک ہم تو خدا کی قسم ایسا کیا کرتے ہیں
(رسول اللہﷺ سے سوال و جواب کرتے رہتے ہیں) ۔ عمرؓ نے فرمایا دیک یاد رکھ میں تجھ کو اللہ کے عذاب اور اس کے پیغمبرﷺ کے غصے سے ڈراتا ہوں( تو ایسا کرے گی تو تباہ ہو جائے گی)۔ بیٹی تو اس عورت کی وجہ سے دھوکہ مت کھا جو اپنے حسن و جمال اور رسول اللہﷺ کی محبت پر نازاں ہے یعنی عائشہؓ کی وجہ سے (ان کی ریس نہ کر)۔ عمرؓ کہتے ہیں پھر میں حفصہؓ کے پاس سے نکل کر بی بی ام سلمہؓ کے پاس گیا۔ چونکہ وہ میری رشتہ دار تھیں۔ ان سے بھی میں نے یہی گفتگو کی۔ وہ کہنے لگیں واہ واہ خطاب کے بیٹے! اچھے رہے تم ہر کام میں دخل دینے لگے۔ نوبت یہ پہنچی کہ رسول اللہﷺ اور آپؐ کی بی بیوں کے معاملے میں بھی گھس بیٹھے۔ بی بی ام سلمہؓ نے مجھ کو ایسا (آڑے ہاتھوں) لیا خدا کی قسم! ان کی تقریر سے میرا غصہ ذرا کم ہو گیا۔ خیر میں ان کے پاس سے چل کھڑا ہوا۔ انصاری لوگوں میں سے ایک شخص (اوس بن خولی یا عتبان بن مالک) میرا رفیق اور ہمسایہ تھا۔ جب میں آپﷺ کی خدمت میں حاضر نہ رہتا تو وہ حاضر رہتا۔ اور جب وہ حاضر نہ رہتا تو میں حاضر رہتا۔ تو اس دن کے سب حال (جو گزرتے) اس سے بیان کر دیتا۔ ان دنوں ہم کو غسان کے ایک بادشاہ (جبلہ بن ایہم) کا ڈر لگا ہوا تھا۔ لوگ کہتے تھے وہ ہم پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے دلوں میں اس کا ڈر بھر گیا تھا۔ اتنے میں وہی میرا انصاری رفیق آ پہنچا۔ اور ایک بارگی زور سے دورازہ کھٹکھٹایا۔ کہنے لگا کھولو کھلو۔ میں نے کہا کیا غسان کا بادشاہ آ پہچا۔ اس نے کہا نہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر ایک بات ہوئی۔ رسول اللہﷺ اپنی بی بیوؓ سے الگ ہو گئے۔ میں نے کہا "(ہاتھ تیرے کی) اب تو عائشہؓ اور حفصہؓ کی ناک میں مٹی لگی۔ میں نے کپڑا پہنا، گھر سے روانہ ہوا۔ جب رسول اللہﷺ کے پاس پہنچا تو معلوم ہوا کہ آپؐ بالا خانے میں ہیں۔ اس پر ایک زینہ لگا تھا اور ایک کالا غلام (رباح) زینہ کے سرے پر بیٹھا تھا۔ میں نے اس غلام سے کہا رسول اللہﷺ سے عرض کر عمرؓ حاضر ہے اور اجازت چاہتا ہے۔ آپؐ نے اجازت دی۔ میں نے یہ سارا واقعہ جو گزرا (حفصہؓ کو ڈانٹنے اور ام سلمہؓ کو نصیحت کرنے کا) رسول اللہﷺ کو کہہ سنایا۔جب ام سلمہؓ کی گفتگو نقل کی تو آپؐ مسکرا دیئے۔ اس وقت آپؐ ایک بوریے پر بیٹھے تھے بوریے پر کوئی فرش نہ تھا۔آپؐ کے سرہانے ایک چمڑے کا تکیہ جس میں کھجور کی چھال بھری تھی، رکھا تھا۔ پانتین سلم کے پتوں کا ڈھیر لگا تھا اور چند کچے چمڑے لٹک رہے تھے (بس یہی گھر کا سارا سامان تھا)۔ عمرؓ کہتے تھے یہ دیکھ کر میں رونے لگا۔ آپؐ نے پوچھا روتا کیوں ہے۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ! روم اور ایران کے بادشاہ تو ایسے (پر تکلف) سامان اور آرام میں ہوں اور آپؐ اللہ کے رسول ہو کر اس حال میں رہیں۔ آپؐ نے فرمایا تو اس پر راضی نہیں کہ ان کو دنیا (کا چین) ملے اور ہم کو آخرت (کا آرام) ملے۔
3. باب {وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا}إلَى {الْخَبِيرُ}
فِيهِ عَائِشَةُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ حُنَيْنٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ أَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَنِ الْمَرْأَتَانِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَا أَتْمَمْتُ كَلاَمِي حَتَّى قَالَ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ.
Narrated By Ibn Abbas : I intended to ask 'Umar so I said, "Who were those two ladies who tried to back each other against the Prophet?" I hardly finished my speech when he said, They were 'Aisha and Hafsa."
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے، کہا ہم سے یحیٰی بن سعید انصاری نے، کہا میں نے عبید بن حنین سے سنا، کہا میں نے ابن عباسؓ سے سنا وہ کہتے تھے میں نے چاہا عمرؓ سے پوچھوں تو میں نے کہا امیر المؤمنین یہ دو عورتیں کون سی ہیں جنہوں نے رسول اللہﷺ کو ستانے کے لئے ایکا کیا تھا۔ جن کا ذکر قرآن شریف میں ہے اِن تَظَاھَرا عَلَیہِ ۔ ابھی میں نے بات پوری نہیں کی تھی کہ انہوں نے کہہ دیا عائشہؓ اور حفصہؓ (اور کون)۔
4. باب قَوْلِهِ {إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا}
صَغَوْتُ وَأَصْغَيْتُ مِلْتُ، {لِتَصْغَى} لِتَمِيلَ. {وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلاَهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلاَئِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ} عَوْنٌ {تَظَاهَرُونَ} تَعَاوَنُونَ. وَقَالَ مُجَاهِدٌ {قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ} أَوْصُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ وَأَدِّبُوهُمْ.
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ حُنَيْنٍ، يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ أَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَ، عُمَرَ عَنِ الْمَرْأَتَيْنِ اللَّتَيْنِ، تَظَاهَرَتَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَكُثْتُ سَنَةً فَلَمْ أَجِدْ لَهُ مَوْضِعًا، حَتَّى خَرَجْتُ مَعَهُ حَاجًّا، فَلَمَّا كُنَّا بِظَهْرَانَ ذَهَبَ عُمَرُ لِحَاجَتِهِ فَقَالَ أَدْرِكْنِي بِالْوَضُوءِ فَأَدْرَكْتُهُ بِالإِدَاوَةِ، فَجَعَلْتُ أَسْكُبُ عَلَيْهِ وَرَأَيْتُ مَوْضِعًا فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَنِ الْمَرْأَتَانِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَمَا أَتْمَمْتُ كَلاَمِي حَتَّى قَالَ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ.
Narrated By Ibn Abbas : I intended to ask 'Umar about those two ladies who back each other against 'Allah's Apostle. For one year I was seeking the opportunity to ask this question, but in vain, until once when I accompanied him for Hajj. While we were in Zahran, 'Umar went to answer the call of nature and told me to follow him with some water for ablution. So I followed him with a container of water and started pouring water for him. I found it a good opportunity to ask him, so I said, "O chief of the Believers! Who were those two ladies who had backed each other (against the Prophet)?" Before I could complete my question, he replied, "They were 'Aisha and Hafsa."
ہم سے عبداللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے، کہا ہم سے یحیٰی بن سعید انصاری نے، کہامیں نے عبید بن حنین سے سنا، وہ کہتے تھے میں نے ابن عباسؓ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ میں نے چاہا کہ عمرؓ سے پوچھوں کہ وہ دو عورتیں کون ہیں جنہوں نے رسول اللہﷺ پر زور کیا تھا۔ میں سال بھر اسی فکر میں رہا۔ مجھ کو موقع نہ ملا۔ آخر میں حج کے لئے ان کے ساتھ نکلا۔ جب ہم (لوٹتے وقت) ظہران میں پہنچے تو عمرؓ پاخانے کے لئے گئے اور مجھ سے کہا ذرا پانی لیکر آؤ۔ میں پانی کی چھاگل لیکر گیا (وہ وضو کر رہے تھے) میں ان پر پانی ڈال رہا تھا۔ اس وقت مجھ کو موقع ملا میں نے کہا امیر المؤمنین یہ دو عورتیں کون ہیں جنہوں نے رسول اللہﷺ کے مقابل ایکہ کیا۔ ابن عباسؓ کہتے تھے میں نے اپنی بات پوری نہیں کہی تھی کہ عمرؓ نے کہہ دیا کہ حفصہؓ اور عائشہؓ (اور کون)۔
5. باب قَوْلِهِ {عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبَدِّلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ}الآية
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ عُمَرُ ـ رضى الله عنه ـ اجْتَمَعَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الْغَيْرَةِ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُنَّ عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبَدِّلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ. فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ.
Narrated By 'Umar : The wives of the Prophet out of their jealousy, backed each other against the Prophet, so I said to them, "It may be, if he divorced you all, that Allah will give him, instead of you wives better than you." So this Verse was revealed. (66.5)
ہم سے عمرو بن عون نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشیم نے، انہوں نے حمید سے، انہوں نے انسؓ سے، انہوں نے کہا عمرؓ کہتے تھے رسول اللہﷺ کی بیبیاں آپؐ پر رشک کر کے اکٹھا ہوئیں (لڑنے جھگڑنے لگیں) میں نے ان سے کہا عجب نہیں پیغمبرﷺ تم کو طلاق دے دیں تو اللہ تعالٰی تم سے بہتر بیبیاں آپؐ کو عنایت فرمائے۔ اس وقت (جیسا میں نے کہا تھا ویسی ہی) یہ آیت اتری۔