حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ أَبِي الْغَيْثِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رضى الله عنه قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْجُمُعَةِ {وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ} قَالَ قُلْتُ مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَلَمْ يُرَاجِعْهُ حَتَّى سَأَلَ ثَلاَثًا، وَفِينَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ، وَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ عَلَى سَلْمَانَ ثُمَّ قَالَ " لَوْ كَانَ الإِيمَانُ عِنْدَ الثُّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ ـ أَوْ رَجُلٌ ـ مِنْ هَؤُلاَءِ ".
Narrated By Abu Huraira : While we were sitting with the Prophet Surat Al-Jumu'a was revealed to him, and when the Verse, "And He (Allah) has sent him (Muhammad) also to other (Muslims)...' (62.3) was recited by the Prophet, I said, "Who are they, O Allah's Apostle?" The Prophet did not reply till I repeated my question thrice. At that time, Salman Al-Farisi was with us. So Allah's Apostle put his hand on Salman, saying, "If Faith were at (the place of) Ath-Thuraiya (pleiades, the highest star), even then (some men or man from these people (i.e. Salman's folk) would attain it."
مجھ سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا، کہا مجھ سے سلیمان بن بلال نے، انہوں نے ثور بن زید دیلی سے، انہوں نے کہا ابو الغیث (سالم) سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ سے، انہوں نے کہا ہم رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے تھے۔ آپؐ پر سورہ جمعہ نازل ہوئی جب آپؐ اس آیت پر پہنچے وَ اٰخَرِینَ مِنھُم لَمَّا یَلحَقُوا بِھِم تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ! یہ کون لوگ ہیں۔ آپؐ نے جواب نہ دیا۔ میں نے تین بار یہی پوچھا ۔ اس وقت ہم میں سلیمان فارسیؓ بیٹھے ہوئے تھے۔ آپؐ نے اپنا ہاتھ ان پر رکھا پھر فرمایا اگر ایمان ثریا (پروین ستارے) پر ہوتا (زمین سے اتنا اونچا) تب بھی ان لوگوں (یعنی فارس والوں) میں سے کئی آدمی اس تک پہنچ جاتے۔ یا یوں فرمایا ایک آدمی ان لوگوں میں سے اس تک پہنچ جاتا۔