حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَخْبِرْنِي بِأَشَدِّ، مَا صَنَعَ الْمُشْرِكُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ، إِذْ أَقْبَلَ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ، فَأَخَذَ بِمَنْكِبِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَوَى ثَوْبَهُ فِي عُنُقِهِ فَخَنَقَهُ خَنْقًا شَدِيدًا، فَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَ بِمَنْكِبِهِ، وَدَفَعَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ {أَتَقْتُلُونَ رَجُلاً أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ}
Narrated By Urwa bin Az-Zubair : I asked 'Abdullah bin 'Amr bin Al-'As to inform me of the worst thing the pagans had done to Allah's Apostle. He said: "While Allah's Apostle was praying in the courtyard of the ka'ba, 'Uqba bin Abi Mu'ait came and seized Allah's Apostle by the shoulder and twisted his garment round his neck and throttled him severely. Abu Bakr came and seized 'Uqba's shoulder and threw him away from Allah's Apostle and said, "Would you kill a man because he says: 'My Lord is Allah,' and has come to you with clear Signs from your Lord?" (40.28)
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے، کہا ہم سے امام اوزاعی نے، کہا مجھ سے یحیٰی بن ابی کثیر نے، کہا مجھ سے محمد بن ابراہیم تیمی نے، کہا مجھ سے عروہ بن زبیر نے، کہا میں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص سے سنا، کہا مجھ سے زیادہ سخت تکلیف بیان کرو جو مشرکوں نے رسول اللہ ﷺ کو دی تھی۔ انہوں نے کہا ایک دفعہ ایسا ہوا رسول اللہ ﷺ کعبے کے صحن میں نماز پڑھ رہے تھے، اتنے میں عقبہ بن ابی معیط (ملعون) آیا۔ اس نے کیا کیا رسول اللہ ﷺ کا مونڈا تھاما اور کپڑا آپؐ کی (مبارک) گردن میں لپیٹ کر آپؐ کا گلہ گھونٹا (مردود نے مار ڈالنا چاہا)۔ اتفاق سے ابو بکر صدیقؓ آ پہنچے۔انہوں نے عقبہ کا مونڈا تھاما، اس کو رسول اللہ ﷺ کے پاس سے دھکیلا۔ اور کہنے لگے تم اس شخص کو اس بات کہ کہنے پر مار ڈالتے ہو کہ میرا مالک اللہ ہے۔ اور لطف تو یہ ہے کہ تمھارے پروردگار کی طرف سے کھلی کھلی نشانیاں بھی لے کر آیا ہے۔