حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَعْدَدْتُ لِعِبَادِي الصَّالِحِينَ مَا لاَ عَيْنٌ رَأَتْ، وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلاَ خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ". قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ {فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ}. وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ اللَّهُ مِثْلَهُ. قِيلَ لِسُفْيَانَ رِوَايَةً. قَالَ فَأَىُّ شَىْءٍ قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَرَأَ أَبُو هُرَيْرَةَ قُرَّاتِ.
Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "Allah said, 'I have prepared for my pious worshipers such things as no eye has ever seen, no ear has ever heard of, and nobody has ever thought of.' " Abu Huraira added: If you wish you can read: 'No soul knows what is kept hidden (in reserve) for them of joy as reward for what they used to do.' "32.17.
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے، انہوں نے ابو الزناد سے، انہوں نے اعرج سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ سے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے آپؐ نے فرمایا اللہ جل جلالہ ارشاد فرماتا ہےمیں نے اپنے نیک بندوں کے لئے وہ نعمتیں تیار کر رکھیں ہیں جس کو کسی آنکھ نے نہیں دیکھااور نہ کسی کان نے سنا، اور نہ کسی آدمی کے دل پر ان کا خیال گزرا۔ ابو ہریرہؓ نے یہ حدیث روایت کر کے کہا اگر تم چاہو تو اس حدیث کی تصدیق میں یہ آیت پڑھو فَلَا تَعلَم نَفسٌ ما اُخفِیَ لَھُم مِن قُرَّۃِ اَعیُنِ۔ اور ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو ازّناد نے، انہوں نے اعرج سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ سے، انہوں نے کہا اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے پھر وہی بیان کیا جو اوپر گزرا۔ سفیان سے کسی نے پوچھا تم نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا پھر نہیں تو اورکیا۔ ابو معاویہ نے اعمش سے، انہوں نے ابو صالح سے یوں نقل کیا کہ ابو ہریرہؓ نے قرّات اعین پڑھا (بصیغہ ا جمع)