حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى، قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ أُجِبْهُ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي. فَقَالَ " أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ {اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ} ثُمَّ قَالَ لِي لأُعَلِّمَنَّكَ سُورَةً هِيَ أَعْظَمُ السُّوَرِ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ ". ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ قُلْتُ لَهُ أَلَمْ تَقُلْ " لأُعَلِّمَنَّكَ سُورَةً هِيَ أَعْظَمُ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ ". قَالَ " {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ ".
Narrated By Abu Said bin Al-Mu'alla : While I was praying in the Mosque, Allah's Apostle called me but I did not respond to him. Later I said, "O Allah's Apostle! I was praying." He said, "Didn't Allah say'... "Give your response to Allah (by obeying Him) and to His Apostle when he calls you." (8.24) He then said to me, "I will teach you a Sura which is the greatest Sura in the Qur'an, before you leave the Mosque." Then he got hold of my hand, and when he intended to leave (the Mosque), I said to him, "Didn't you say to me, 'I will teach you a Sura which is the greatest Sura in the Qur'an?' He said, "Al-Hamdu-Lillah Rabbi-l-Alamin (i.e. Praise be to Allah, the Lord of the worlds) which is Al-Sab'a Al-Mathani (i.e. seven repeatedly recited Verses) and the Grand Qur'an which has been given to me."
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا کہا ہم سے یحیٰی بن سعید قطان نے انہوں نے شعبہ سے کہا مجھ سے خبیب بن عبدالرحمٰن نے انہوں نے حفص بن عاصم بن عمر بن خطاب سے انہوں نے ابو سعید بن معلیٰ سے انہوں نے کہا میں مسجد (نبوی) میں نماز پڑھ رہا تھا۔رسول اللہﷺ نے مجھ کو بلایا۔ میں آپؐ کے بلانے پر حاضر نہ ہوا (جب نماز پڑھ چکا اس وقت آیا۔) آپؐ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نہیں ہے (سورہ الانفال میں) اللہ کا اور رسولﷺ کا حکم مانو جب رسولؐ تم کو بلائے۔ پھر آپؐ نے فرمایا مسجد کے باہر جانے سے پہلے میں تم کو ایک سورت بتلاؤں گا۔ جو ساری سورتوں سے اجر و ثواب میں بڑھ کر ہے اور میرا ہاتھ تھام لیا۔ جب آپؐ مسجد سے نکلنے لگے تو میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ آپؐ نے فرمایا تھا میں تم کو ایک سورت بتلاؤں گا جو قرآن میں سب سورتوں سے بڑھ کر ہے۔ آپؐ نے فرمایا وہ الحمد کی سورت ہے۔ اس میں سات آیتیں ہیں جو ہر رکعت میں دوبارہ پڑھی جاتی ہے اور یہی سورت وہ بڑا قرآن ہے جو مجھ کو دیا گیا ہے۔