- احادیثِ نبوی ﷺ

 

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم

وَقَالَ مُجَاهِدٌ ‏{‏تَقْرِضُهُمْ‏}‏ تَتْرُكُهُمْ، ‏{‏وَكَانَ لَهُ ثَمَرٌ‏}‏ ذَهَبٌ وَفِضَّةٌ‏.‏ وَقَالَ غَيْرُهُ جَمَاعَةُ الثَّمَرِ ‏{‏بَاخِعٌ‏}‏ مُهْلِكٌ ‏{‏أَسَفًا‏}‏ نَدَمًا‏.‏ الْكَهْفُ الْفَتْحُ فِي الْجَبَلِ‏.‏ وَالرَّقِيمُ الْكِتَابُ، مَرْقُومٌ مَكْتُوبٌ مِنَ الرَّقْمِ ‏{‏رَبَطْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ‏}‏ أَلْهَمْنَاهُمْ صَبْرًا ‏{‏لَوْلاَ أَنْ رَبَطْنَا عَلَى قَلْبِهَا‏}‏ ‏{‏شَطَطًا‏}‏ إِفْرَاطًا‏.‏ الْوَصِيدُ الْفِنَاءُ جَمْعُهُ وَصَائِدُ وَوُصُدٌ وَيُقَالُ الْوَصِيدُ الْبَابُ‏.‏ ‏{‏مُؤْصَدَةٌ‏}‏ مُطْبَقَةٌ آصَدَ الْبَابَ وَأَوْصَدَ ‏{‏بَعَثْنَاهُمْ‏}‏ أَحْيَيْنَاهُمْ ‏{‏أَزْكَى‏}‏ أَكْثَرُ، وَيُقَالُ أَحَلُّ وَيُقَالُ أَكْثَرُ رَيْعًا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ‏{‏أُكْلَهَا وَلَمْ تَظْلِمْ‏}‏ لَمْ تَنْقُصْ‏.‏ وَقَالَ سَعِيدٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ الرَّقِيمُ اللَّوْحُ مِنْ رَصَاصٍ، كَتَبَ عَامِلُهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ثُمَّ طَرَحَهُ فِي خِزَانَتِهِ، فَضَرَبَ اللَّهُ عَلَى آذَانِهِمْ فَنَامُوا‏.‏ وَقَالَ غَيْرُهُ وَأَلَتْ تَئِلُ تَنْجُو‏.‏ وَقَالَ مُجَاهِدٌ ‏{‏مَوْئِلاً‏}‏ مَحْرِزًا ‏{‏لاَ يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا‏}‏ لاَ يَعْقِلُونَ‏.

 

1. باب ‏{‏وَكَانَ الإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَىْءٍ جَدَلاً‏}‏

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ، أَنَّ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ، أَخْبَرَهُ عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم طَرَقَهُ وَفَاطِمَةَ قَالَ ‏"‏ أَلاَ تُصَلِّيَانِ ‏"‏‏.‏ ‏{‏رَجْمًا بِالْغَيْبِ‏}‏ لَمْ يَسْتَبِنْ‏.‏ ‏{‏فُرُطًا‏}‏ نَدَمًا ‏{‏سُرَادِقُهَا‏}‏ مِثْلُ السُّرَادِقِ، وَالْحُجْرَةِ الَّتِي تُطِيفُ بِالْفَسَاطِيطِ، ‏{‏يُحَاوِرُهُ‏}‏ مِنَ الْمُحَاوَرَةِ ‏{‏لَكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي‏}‏ أَىْ لَكِنْ أَنَا هُوَ اللَّهُ رَبِّي ثُمَّ حَذَفَ الأَلِفَ وَأَدْغَمَ إِحْدَى النُّونَيْنِ فِي الأُخْرَى‏.‏ ‏{‏زَلَقًا‏}‏ لاَ يَثْبُتُ فِيهِ قَدَمٌ‏.‏ ‏{‏هُنَالِكَ الْوَلاَيَةُ‏}‏ مَصْدَرُ الْوَلِيِّ‏.‏ ‏{‏عُقُبًا‏}‏ عَاقِبَةٌ وَعُقْبَى وَعُقْبَةٌ وَاحِدٌ وَهْىَ الآخِرَةُ قِبَلاً وَقُبُلاً وَقَبَلاً اسْتِئْنَافًا ‏{‏لِيُدْحِضُوا‏}‏ لِيُزِيلُوا، الدَّحْضُ الزَّلَقُ‏.‏

Narrated By 'Ali : That one night Allah's Apostle came to him and Fatima and said, "Don't you (both offer the (Tahajjud) prayer?" Ali said, 'When Allah wishes us to get up, we get up." The Prophet then recited: 'But man is more quarrelsome than anything.' (18.54)

ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے یعقوب بن ابراہیم بن سعد نے، کہا ہم سے والد نے، انہوں نے صالح بن کیسان سے، انہوں نے ابن شھاب سے، کہا مجھ کو امام زین العابدین علی بن حسین نے خبر دی، ان کو ان کے والد امام حسنؓ نے، انہوں نے علیؓ سے کہ رسول اللہ ﷺ رات کو ان کے اور فاطمہؓ کے پاس تشریف لائے اور فرمانے لگے تم (تہجد کی) نماز نہیں پڑھتے (اخیر حدیث تک)۔ رَجمً بِالغَیبِ یعنی سنی سنائی۔ ان کو خو کچھ علم نہیں۔ فُرُطًا یعنی ندامت، شرمندگی۔ سُرَادِقُھَا یعنی قناتوں کی طرح۔ سب طرف سے ان کو آگ گھیر لے گی جیسے ٹھوڑی تک سب کو خیمے گھیر لیتے ہیں۔ یُحَاوِرُہُ محاورے سے نکلا ہے (یعنی گفتگو کر نا، تکرار کرنا) لٰکِنَّا ھُوَ اللہُ رَبِّی اصل میں لٰکِن اَنَا ھُوَ اللہُ رَبِّی انا کا ہمزہ حذف کر کے نون کو نون میں ادغام کر دیا۔ لٰکِنَّا ہو گیا۔ خِلَالَھُمَا نَھَرًا یعنی بَینَھُمَا ان کے بیچ میں۔ زَلَقًا چکنا ، صاف جس پر پاؤں پھسلے (جمے نہیں) ۔ ھُنَالِکَ الوَلَایَۃُ ولایہ ولی کا مصدر ہے ۔ عُقُبًا عاقبت، اس کی طرف عقبی اور عقبہ سب کا ایک معنی ہے یعنی آخرت۔ ققِبَلًا، قُبُلًا اور قَبَلًا (تینوں طرح پڑھا ہے) یعنی سامنے آنا اور لِیُدحِضُوا وحض سے نکلا ہے یعنی پھسلنا۔ مطلب یہ کہ حق بات کو نا حق کریں۔

2. باب ‏{‏وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتَاهُ لاَ أَبْرَحُ حَتَّى أَبْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَيْنِ أَوْ أَمْضِيَ حُقُبًا‏}‏

زَمَانًا وَجَمْعُهُ أَحْقَابٌ‏

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ نَوْفًا الْبَكَالِيَّ يَزْعُمُ أَنَّ مُوسَى صَاحِبَ الْخَضِرِ لَيْسَ هُوَ مُوسَى صَاحِبَ بَنِي إِسْرَائِيلَ‏.‏ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ حَدَّثَنِي أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏"‏ إِنَّ مُوسَى قَامَ خَطِيبًا فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ فَسُئِلَ أَىُّ النَّاسِ أَعْلَمُ فَقَالَ أَنَا فَعَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ، إِذْ لَمْ يَرُدَّ الْعِلْمَ إِلَيْهِ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ إِنَّ لِي عَبْدًا بِمَجْمَعِ الْبَحْرَيْنِ، هُوَ أَعْلَمُ مِنْكَ قَالَ مُوسَى يَا رَبِّ فَكَيْفَ لِي بِهِ قَالَ تَأْخُذُ مَعَكَ حُوتًا فَتَجْعَلُهُ فِي مِكْتَلٍ، فَحَيْثُمَا فَقَدْتَ الْحُوتَ فَهْوَ ثَمَّ، فَأَخَذَ حُوتًا فَجَعَلَهُ فِي مِكْتَلٍ ثُمَّ انْطَلَقَ، وَانْطَلَقَ مَعَهُ بِفَتَاهُ يُوشَعَ بْنِ نُونٍ، حَتَّى إِذَا أَتَيَا الصَّخْرَةَ وَضَعَا رُءُوسَهُمَا فَنَامَا، وَاضْطَرَبَ الْحُوتُ فِي الْمِكْتَلِ، فَخَرَجَ مِنْهُ، فَسَقَطَ فِي الْبَحْرِ فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَبًا، وَأَمْسَكَ اللَّهُ عَنِ الْحُوتِ جِرْيَةَ الْمَاءِ فَصَارَ عَلَيْهِ مِثْلَ الطَّاقِ فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ، نَسِيَ صَاحِبُهُ أَنْ يُخْبِرَهُ بِالْحُوتِ، فَانْطَلَقَا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمَا وَلَيْلَتَهُمَا، حَتَّى إِذَا كَانَ مِنَ الْغَدِ قَالَ مُوسَى لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هَذَا نَصَبًا قَالَ وَلَمْ يَجِدْ مُوسَى النَّصَبَ حَتَّى جَاوَزَ الْمَكَانَ الَّذِي أَمَرَ اللَّهُ بِهِ فَقَالَ لَهُ فَتَاهُ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنْسَانِيهِ إِلاَّ الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ، وَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَبًا قَالَ فَكَانَ لِلْحُوتِ سَرَبًا وَلِمُوسَى وَلِفَتَاهُ عَجَبًا فَقَالَ مُوسَى ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِي فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصًا قَالَ رَجَعَا يَقُصَّانِ آثَارَهُمَا حَتَّى انْتَهَيَا إِلَى الصَّخْرَةِ، فَإِذَا رَجُلٌ مُسَجًّى ثَوْبًا، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ مُوسَى‏.‏ فَقَالَ الْخَضِرُ وَأَنَّى بِأَرْضِكَ السَّلاَمُ قَالَ أَنَا مُوسَى‏.‏ قَالَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ قَالَ نَعَمْ أَتَيْتُكَ لِتُعَلِّمَنِي مِمَّا عُلِّمْتَ رَشَدًا‏.‏ قَالَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِي صَبْرًا، يَا مُوسَى إِنِّي عَلَى عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَلَّمَنِيهِ لاَ تَعْلَمُهُ أَنْتَ وَأَنْتَ عَلَى عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَلَّمَكَ اللَّهُ لاَ أَعْلَمُهُ‏.‏ فَقَالَ مُوسَى سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا، وَلاَ أَعْصِي لَكَ أَمْرًا‏.‏ فَقَالَ لَهُ الْخَضِرُ، فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلاَ تَسْأَلْنِي عَنْ شَىْءٍ حَتَّى أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا، فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ عَلَى سَاحِلِ الْبَحْرِ، فَمَرَّتْ سَفِينَةٌ فَكَلَّمُوهُمْ أَنْ يَحْمِلُوهُمْ، فَعَرَفُوا الْخَضِرَ، فَحَمَلُوهُ بِغَيْرِ نَوْلٍ فَلَمَّا رَكِبَا فِي السَّفِينَةِ، لَمْ يَفْجَأْ إِلاَّ وَالْخَضِرُ قَدْ قَلَعَ لَوْحًا مِنْ أَلْوَاحِ السَّفِينَةِ بِالْقَدُومِ‏.‏ فَقَالَ لَهُ مُوسَى قَوْمٌ حَمَلُونَا بِغَيْرِ نَوْلٍ، عَمَدْتَ إِلَى سَفِينَتِهِمْ فَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا‏.‏ قَالَ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِي صَبْرًا‏.‏ قَالَ لاَ تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلاَ تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا ‏"‏‏.‏ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ وَكَانَتِ الأُولَى مِنْ مُوسَى نِسْيَانًا قَالَ وَجَاءَ عُصْفُورٌ فَوَقَعَ عَلَى حَرْفِ السَّفِينَةِ فَنَقَرَ فِي الْبَحْرِ نَقْرَةً، فَقَالَ لَهُ الْخَضِرُ مَا عِلْمِي وَعِلْمُكَ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ إِلاَّ مِثْلُ مَا نَقَصَ هَذَا الْعُصْفُورُ مِنْ هَذَا الْبَحْرِ ثُمَّ خَرَجَا مِنَ السَّفِينَةِ، فَبَيْنَا هُمَا يَمْشِيَانِ عَلَى السَّاحِلِ، إِذْ أَبْصَرَ الْخَضِرُ غُلاَمًا يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ، فَأَخَذَ الْخَضِرُ رَأْسَهُ بِيَدِهِ فَاقْتَلَعَهُ بِيَدِهِ فَقَتَلَهُ‏.‏ فَقَالَ لَهُ مُوسَى أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَاكِيَةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُكْرًا‏.‏ قَالَ أَلَمْ أَقُلْ لَكَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِي صَبْرًا قَالَ وَهَذَا أَشَدُّ مِنَ الأُولَى، قَالَ إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَىْءٍ بَعْدَهَا فَلاَ تُصَاحِبْنِي قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْرًا فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ ـ قَالَ مَائِلٌ ـ فَقَامَ الْخَضِرُ فَأَقَامَهُ بِيَدِهِ فَقَالَ مُوسَى قَوْمٌ أَتَيْنَاهُمْ فَلَمْ يُطْعِمُونَا، وَلَمْ يُضَيِّفُونَا، لَوْ شِئْتَ لاَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا‏.‏ قَالَ ‏{‏هَذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ‏}‏ إِلَى قَوْلِهِ ‏{‏ذَلِكَ تَأْوِيلُ مَا لَمْ تَسْطِعْ عَلَيْهِ صَبْرًا‏}‏‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ وَدِدْنَا أَنَّ مُوسَى كَانَ صَبَرَ حَتَّى يَقُصَّ اللَّهُ عَلَيْنَا مِنْ خَبَرِهِمَا ‏"‏‏.‏ قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقْرَأُ وَكَانَ أَمَامَهُمْ مَلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ صَالِحَةٍ غَصْبًا، وَكَانَ يَقْرَأُ وَأَمَّا الْغُلاَمُ فَكَانَ كَافِرًا وَكَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ‏.‏

Narrated By Said bin Jubair : I said to Ibn 'Abbas, "Nauf Al-Bikali claims that Moses, the companion of Al-Khadir was not the Moses of the children of Israel" Ibn 'Abbas said, "The enemy of Allah (Nauf) told a lie." Narrated Ubai bin Ka'b that he heard Allah's Apostle saying, "Moses got up to deliver a speech before the children of Israel and he was asked, Who is the most learned person among the people?' Moses replied, 'I (am the most learned).' Allah admonished him for he did not ascribe knowledge to Allah alone. So Allah revealed to him: 'At the junction of the two seas there is a slave of Ours who is more learned than you.' Moses asked, 'O my Lord, how can I meet him?' Allah said, 'Take a fish and put it in a basket (and set out), and where you, will lose the fish, you will find him.' So Moses (took a fish and put it in a basket and) set out, along with his boy-servant Yusha' bin Nun, till they reached a rock (on which) they both lay their heads and slept. The fish moved vigorously in the basket and got out of it and fell into the sea and there it took its way through the sea (straight) as in a tunnel). (18.61) Allah stopped the current of water on both sides of the way created by the fish, and so that way was like a tunnel. When Moses got up, his companion forgot to tell him about the fish, and so they carried on their journey during the rest of the day and the whole night. The next morning Moses asked his boy-servant 'Bring us our early meal; no doubt, we have suffered much fatigue in this journey of ours.' (18.62) Moses did not get tired till he had passed the place which Allah had ordered him to seek after. His boy-servant then said to him,' 'Do you remember when we be-took ourselves to the rock I indeed forgot the fish, none but Satan made me forget to remember it. It took its course into the sea in a marvellous way.' (18.63) There was a tunnel for the fish and for Moses and his boy-servant there was astonishment. Moses said, 'That is what we have been seeking'. So they went back retracing their footsteps. (18.64) They both returned, retracing their steps till they reached the rock. Behold ! There they found a man covered with a garment. Moses greeted him. Al-Khadir said astonishingly. 'Is there such a greeting in your land?' Moses said, 'I am Moses.' He said, 'Are you the Moses of the children of Israel?' Moses said, 'I have come to you so that you may teach me of what you have been taught. Al-Khadir said, 'You will not be able to have patience with me. (18.66) O Moses! I have some of Allah's knowledge which He has bestowed upon me but you do not know it; and you too, have some of Allah's knowledge which He has bestowed upon you, but I do not know it." Moses said, "Allah willing, you will find me patient, and I will not disobey you in anything.' (18.6) Al-Khadir said to him. 'If you then follow me, do not ask me about anything until I myself speak to you concerning it.' (18.70), After that both of them proceeded along the sea coast, till a boat passed by and they requested the crew to let them go on board. The crew recognized Al-Khadir and allowed them to get on board free of charge. When they got on board suddenly Moses saw that Al-Khadir had pulled out one of the planks of the boat with an adze. Moses said to him.' These people gave us a free lift, yet you have scuttled their boat so as to drown its people! Truly, you have done a dreadful thing.' (18.71) Al-Khadir said, 'Didn't I say that you can have no patience with me ?' (18.72) Moses said, 'Call me not to account for what I forgot and be not hard upon me for my affair (with you.)" (18.73) Allah's Apostle said, "The first excuse given by Moses, was that he had forgotten. Then a sparrow came and sat over the edge of the boat and dipped its beak once in the sea. Al-Khadir said to Moses, 'My knowledge and your knowledge, compared to Allah's knowledge is like what this sparrow has taken out of the sea.' Then they both got out of the boat, and while they were walking on the sea shore, Al-Khadir saw a boy playing with other boys. Al-Khadir got hold of the head of that boy and pulled it out with his hands and killed him. Moses said, 'Have you killed an innocent soul who has killed nobody! Truly, you have done an illegal thing.' (18.74) He said, "Didn't I tell you that you can have no patience with me?' (18.75) (The sub narrator said, the second blame was stronger than the first one.) Moses said, 'If I ask you about anything after this, keep me not in your company, you have received an excuse from me.' (18.76) Then they both proceeded until they came to the inhabitants of a town. They asked them food but they refused to entertain them. (In that town) they found there a wall on the point of falling down. (18.77) Al-Khadir set it up straight with his own hands. Moses said, 'These are people to whom we came, but they neither fed us nor received us as guests. If you had wished, you could surely have exacted some recompense for it. Al-Khadir said, 'This is the parting between me and you... that is the interpretation of (those things) over which you were unable to hold patience.' (18.78-82) Allah's Apostle said, "We wished that Moses could have been more patient so that Allah might have described to us more about their story."

ہم سے عبداللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے ، کہا ہم سے عمرو بن دینار نے، کہا مجھ کو سعید بن جبیر نے خبر دی کہ میں نے ابن عباسؓ سے کہا کہ نوف بکالی کہتا ہے (جو کعب احبار کا بیٹا تھا) جو موسی خضر سے ملے تھے۔ وہ نبی اسرائیل کے موسی نہ تھے (بلکہ دوسرے شخص تھے۔ بلکہ موسی بن میشا بن افراثیم بن یوسف بن یعقوب) انہوں نے کہا جھوٹا ہے اللہ کا دشمن۔ مجھ کو خود ابی بن کعب (صحابی) نے بیان کیا۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ۔آپؐ فرماتے تھے کہ موسیؑ نے بنی اسرائیل کو کھڑے ہو کر خطبہ سنایا۔ کسی نے ان سے پوچھا اب لوگوں میں سب سے زیادہ عالم کون ہے۔ انہوں نے کہا میں۔ ایسا کہنے پراللہ نے ان پر عتاب فرمایا۔ ان کو اللہ پر سونپ دینا چاہیے تھا (یوں کہتے اللہ جانتا ہے)۔ تب اللہ تعالٰی نے ان پر وحی بھیجی کہ جہاں دو دریا (فارس، روم کے) ملتے ہیں۔ وہاں میرا ایک بندہ (خضرؑ) ہے جو تجھ سے زیادہ علم رکھتا ہے۔ موسٰیؑ نے عرض کیا پروردگار! میں اس بندے تک کیسے پہنچوں۔ حکم ہوا زنبیل میں ایک مچھلی رکھ لے۔ پھر جہاں پر یہ مچھلی گم ہو جائے (زندہ ہو کر دریا میں اچک جائے) وہیں وہ بندہ تجھ سے ملے گا۔ موسٰیؑ نے ایسا ہی کیا۔ مچھلی (مردہ نمک میں لگی ہوئی) زنبیل میں رکھی اور حضرؑ کی تلاش میں روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ ان کے ایک خادم یوشع بھی گئے۔ جب صخرے (پتھر) کے پاس پہنچے اپنا سر اس پر رکھ کر سو گئے۔ ادھر مچھلی زنبیل میں تڑپی اور تڑپ کر دریا میں جا گری۔ اس نے دریا کا عجب رستہ لیا۔ جہاں یہ مچلی گئی وہاں اللہ نے پانی کی روانی روک دی۔ پانی ایک طاق کی طرح اس پر بن گیا۔ یہ حال یوشع اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے جب موسٰیؑ جاگے تو یوشع مچھلی کا قصہ ان سے کہنا بھول گئے اور موسٰی اور یوشعؑ باقی رات، دن اور چلتے رہے۔ دوسرے دن موسٰیؑ نے یوشع سے کہا (ارے یار) ذرا ناشتہ تو نکالو ۔ ہم تو اس سفر سے بالکل تھک گئے ہیں۔ (رسول اللہ ﷺ نے فرمایا) موسٰیؑ کو تھکن اس وقت سے شروع ہوئی جب وہ اس مقام سے آگے بڑھ گئے جہاں جانے کا اللہ نے ان کو حکم دیا تھا۔۔ خیر یوشع نے اس وقت کہا ارے میاں ہم نے (ل) جب پتھر کے پاس دم لیا تھا تو (وہاں مچھلی کا قصہ گزرا۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ) میں تو تم سے مچھلی کا قصہ کہنا ہی بھول گیا۔ اور شیطان ہی نے مجھ کو یہ قصہ کہنا بھلا دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مچھلی نے تو دریا میں اپنا راستہ لیا۔ موسٰیؑ اور یوشع کو (مچھلی کا نشان جو اب تک پانی میں موجود تھا) دیکھ کر تعجب ہوا۔ موسٰیؑ نے کہا ارے یار! یہی تو ہمارا مطلب تھا (ہم نا حق آگے بڑھ گئے) خیر اب دونوں اپنے پاؤں کے نشان پر لوٹے۔ اپنے قدموں کے نشان دیکھتے جاتے اور چلتے جاتے۔ یہاں تک کہ پھر اسی پتھر کے پاس پہنچے۔ وہاں ایک شخص کو دیکھا کہ کپڑا اوڑھے لپیٹے بیٹھا ہے۔ موسٰیؑ نے اس کو سلام کیا۔ وہ کہنے لگا (تم کون ہو) تمھارے ملک میں سلام کی رسم کہاں سے آئی ۔ کہا میں موسٰیؑ ہوں۔ اس نے کہا بنی اسرائیل کے موسٰیؑ۔ کہا ہاں میں تمھارے پاس اس غرض سے آیا ہوں کہ تم کو ہدایت کی باتیں اللہ نے سکھلائی ہیں۔ وہ مجھ کو بتلاؤ۔ اس نے کہا تم سے وہ باتیں دیکھ کر بھلا صبر کیسے ہو گا۔ سنو موسٰیؑ ! بات یہ ہے اللہ نے مجھے ایک قسم کا علم دیا ہے جس کو تم پوری طرح نہیں جانتے اوت تم کو ایک خاص طرح کا علم دیا ہے جس کو میں پوری طرح نہیں جانتا۔ موسٰیؑ نے کہا میں انشاء اللہ صبر کروں گا۔ اور کسی بات میں تم سے اختلاف نہیں کروں گا۔ حضرؑ نے کہا اچھا اگر تم میرے ساتھ ہوتے ہو تو میری کسی بات پر کوئی اعتراض نہ کرنا جب تک میں خود اس کی حقیقت تم سے بیان نہ کروں (موسٰیؑ نے یہ منظور کیا) اور دونوں سمندر کے کنارے کنارے روانہ ہوئے۔ اتنے میں ایک کشتی دکھائی دی۔ کشتی والوں نے حضرؑ کو پہچان کر بے نول (بے کرایہ) ان کو بٹھا لیا (ان کے کہنے سے موسٰیؑ اور یوشع کو بھی سوار کر لیا) جب سب کشتی پر چڑھ گئے تو تھوڑی ہی دیت گزری تھی تو خضرؑ نے کیا کیا۔ بسولا لیکر کشتی کا ایک تختہ نکال دیا۔ اور اس کو عیب دار کر دیا۔ موسٰیؑ (سے صبر نہ ہو سکا) کہنے لگے ان کشتی والوں نے تو ہم پر احسان کیا بے نول ہم کو بٹھا لیا اور تو نے (احسان کا بدلہ) یہ کیا کہ ان کی کشتی خراب کر دی۔ تو نے ان کو ڈبونا چاہا۔ واہ واہ یہ تو نے عجیب کام کیا۔ خضرؑ نے کہا کیا میں نے نہیں کہا تھاکہ تم سے میرے ساتھ صبر نہیں ہو سکے گا۔ موسٰیؑ نے کہا معاف کرو۔ میں بھول گیا۔ ایسی سختی بھی مجھ پر نہ کرو۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ اعتراض تو موسٰیؑ نے بیشک بھولے سے کیا تھا (ان کو اپنی شرط کا خیال نہ رہا)۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایک چڑیا آئی اس نے جہاز کے کنارے بیٹھ کر سمندر میں چونچ ماری۔ خضرؑ نے فرمایا موسٰیؑ میرے اور تمھارے علم کی اللہ کے علم کے سامنے یہی مثال ہے۔ اس چڑیا نے اپنی چونچ سے سمندر کا کتنا پانی لیا۔ اتنا ہی ہم دونوں نے اللہ کے دیائے علم میں سے لیا۔ خیر وہ جہاز سے نکلے اور سمندر کے کنارے کنارے روانہ ہوئے۔ راستے میں خضرؑ نے کیا کیا۔ ایک لڑکا دیکھا جو دوسرے لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ خضرؑ نے کیا کیا۔ اس کا سر پکڑ کرگردن سے اکھیڑا اس کو مار ڈالا۔ موسٰیؑ سے رہا نہ گیا۔ کہنے لگے (اے بھائی!) یہ تو نے کیا کیا ایک نا حق خون کا مرتکب ہوا۔ یہ تو بڑی خراب بات ہے۔ خضرؑ نے کہا میں نے کہا نہیں تھا کہ تم سے میرے ساتھ صبر نہیں ہو سکے گا۔ سفیان بن عیینہ نے کہا یہ کام تو پہلے کام سے بھی زیادہ سخت تھا۔ موسٰیؑ نے کہا خیر جو ہونا تھا وہ ہوا۔ اب گر میں تجھ پر کوئی عذر کروں تو میرا ساتھ چھوڑ دینا۔ بیشک تیرا عذر معقول ہے۔ خیر پھر دونوں چلتے چلتے ایک بستی میں پہنچے۔ وہاں کے لوگوں سے کھانے کا سوال کیا۔ انہوں نے کھانا نہیں کھلایا (ضیافت سے انکار کیا) اتفاق سے وہاں ایک دیوار (پرانی ہو کر ) گراہی چاہتی تھے۔ خضرؑ نے ہاتھ سے کو سیدھا کر دیا (یہ ان کی کرامت تھے)۔ موسٰیؑ کہہ اٹھے واہ واہ ان لوگوں کے ملک میں ہم آئے ہیں (مسافر تھے) انہوں نے ہم کو کھانا تک نہیں کھلایا، ضیافت نہیں کی۔ تو چاہتا تو اس کی مزدوری ان سے لے لیتا (اسی سے ہم اپنا کھانا کرتے) خضرؑ نے کہا بس جدائی کی گھڑی آن پہنچی۔ اخیر قصے ذٰلِکَ تَاوِیلُ مَا لَم تَستَطِع عَلَیہِ صَبرًا تک۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہم کو تو آرزو رہ گئی۔ کاش موسٰیؑ پہغمبر صبر کیئے رہتے (خاموش رہتے) تو اللہ دونوں کے اور زیادہ حالات (عجائبات) ہم سے بیان کرتا۔ سعید بن جبیر نے کہا ابن عباسؓ یوں پڑھتے وَکَانَ اِمَامَھُم مَلِک یاخذکل سفینۃ صالحۃ غصبا اور یوں پڑھتے وَ اَمَّا الغُلَامُ فَکَانَ کَافِرًا وَّ کَانَ اَبَوَاہُ مُؤمِنِینَ۔

3. باب قَوْلِهِ ‏{‏فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِسَرَبًا‏}‏

مَذْهَبًا يَسْرُبُ يَسْلُكُ، وَمِنْهُ ‏{‏وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ‏}‏

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي يَعْلَى بْنُ مُسْلِمٍ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، يَزِيدُ أَحَدُهُمَا عَلَى صَاحِبِهِ وَغَيْرَهُمَا قَدْ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُهُ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ إِنَّا لَعِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي بَيْتِهِ، إِذْ قَالَ سَلُونِي قُلْتُ أَىْ أَبَا عَبَّاسٍ ـ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ ـ بِالْكُوفَةِ رَجُلٌ قَاصٌّ يُقَالُ لَهُ نَوْفٌ، يَزْعُمُ أَنَّهُ لَيْسَ بِمُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، أَمَّا عَمْرٌو فَقَالَ لِي قَالَ قَدْ كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ، وَأَمَّا يَعْلَى فَقَالَ لِي قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنِي أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ مُوسَى رَسُولُ اللَّهِ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ قَالَ ذَكَّرَ النَّاسَ يَوْمًا حَتَّى إِذَا فَاضَتِ الْعُيُونُ، وَرَقَّتِ الْقُلُوبُ وَلَّى، فَأَدْرَكَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ أَىْ رَسُولَ اللَّهِ هَلْ فِي الأَرْضِ أَحَدٌ أَعْلَمُ مِنْكَ قَالَ لاَ، فَعَتَبَ عَلَيْهِ إِذْ لَمْ يَرُدَّ الْعِلْمَ إِلَى اللَّهِ قِيلَ بَلَى قَالَ أَىْ رَبِّ فَأَيْنَ قَالَ بِمَجْمَعِ الْبَحْرَيْنِ قَالَ أَىْ رَبِّ اجْعَلْ لِي عَلَمًا أَعْلَمُ ذَلِكَ بِهِ ‏"‏‏.‏ فَقَالَ لِي عَمْرٌو قَالَ ‏"‏ حَيْثُ يُفَارِقُكَ الْحُوتُ ‏"‏‏.‏ وَقَالَ لِي يَعْلَى قَالَ ‏"‏ خُذْ نُونًا مَيِّتًا حَيْثُ يُنْفَخُ فِيهِ الرُّوحُ، فَأَخَذَ حُوتًا فَجَعَلَهُ فِي مِكْتَلٍ فَقَالَ لِفَتَاهُ لاَ أُكَلِّفُكَ إِلاَّ أَنْ تُخْبِرَنِي بِحَيْثُ يُفَارِقُكَ الْحُوتُ‏.‏ قَالَ مَا كَلَّفْتَ كَثِيرًا فَذَلِكَ قَوْلُهُ جَلَّ ذِكْرُهُ ‏{‏وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتَاهُ‏}‏ يُوشَعَ بْنِ نُونٍ ـ لَيْسَتْ عَنْ سَعِيدٍ ـ قَالَ فَبَيْنَمَا هُوَ فِي ظِلِّ صَخْرَةٍ فِي مَكَانٍ ثَرْيَانَ، إِذْ تَضَرَّبَ الْحُوتُ، وَمُوسَى نَائِمٌ، فَقَالَ فَتَاهُ لاَ أُوقِظُهُ حَتَّى إِذَا اسْتَيْقَظَ نَسِيَ أَنْ يُخْبِرَهُ، وَتَضَرَّبَ الْحُوتُ، حَتَّى دَخَلَ الْبَحْرَ فَأَمْسَكَ اللَّهُ عَنْهُ جِرْيَةَ الْبَحْرِ حَتَّى كَأَنَّ أَثَرَهُ فِي حَجَرٍ ـ قَالَ لِي عَمْرٌو هَكَذَا كَأَنَّ أَثَرَهُ فِي حَجَرٍ، وَحَلَّقَ بَيْنَ إِبْهَامَيْهِ وَاللَّتَيْنِ تَلِيانِهِمَا ـ لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هَذَا نَصَبًا قَالَ قَدْ قَطَعَ اللَّهُ عَنْكَ النَّصَبَ ـ لَيْسَتْ هَذِهِ عَنْ سَعِيدٍ ـ أَخْبَرَهُ، فَرَجَعَا فَوَجَدَا خَضِرًا ـ قَالَ لِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ـ عَلَى طِنْفِسَةٍ خَضْرَاءَ عَلَى كَبِدِ الْبَحْرِ ـ قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ـ مُسَجًّى بِثَوْبِهِ قَدْ جَعَلَ طَرَفَهُ تَحْتَ رِجْلَيْهِ، وَطَرَفَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ مُوسَى، فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ، وَقَالَ هَلْ بِأَرْضِي مِنْ سَلاَمٍ مَنْ أَنْتَ قَالَ أَنَا مُوسَى‏.‏ قَالَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ قَالَ نَعَمْ‏.‏ قَالَ فَمَا شَأْنُكَ قَالَ جِئْتُ لِتُعَلِّمَنِي مِمَّا عُلِّمْتَ رَشَدًا‏.‏ قَالَ أَمَا يَكْفِيكَ أَنَّ التَّوْرَاةَ بِيَدَيْكَ، وَأَنَّ الْوَحْىَ يَأْتِيكَ، يَا مُوسَى إِنَّ لِي عِلْمًا لاَ يَنْبَغِي لَكَ أَنْ تَعْلَمَهُ وَإِنَّ لَكَ عِلْمًا لاَ يَنْبَغِي لِي أَنْ أَعْلَمَهُ، فَأَخَذَ طَائِرٌ بِمِنْقَارِهِ مِنَ الْبَحْرِ وَقَالَ وَاللَّهِ مَا عِلْمِي وَمَا عِلْمُكَ فِي جَنْبِ عِلْمِ اللَّهِ إِلاَّ كَمَا أَخَذَ هَذَا الطَّائِرُ بِمِنْقَارِهِ مِنَ الْبَحْرِ، حَتَّى إِذَا رَكِبَا فِي السَّفِينَةِ وَجَدَا مَعَابِرَ صِغَارًا تَحْمِلُ أَهْلَ هَذَا السَّاحِلِ إِلَى أَهْلِ هَذَا السَّاحِلِ الآخَرِ عَرَفُوهُ، فَقَالُوا عَبْدُ اللَّهِ الصَّالِحُ ـ قَالَ قُلْنَا لِسَعِيدٍ خَضِرٌ قَالَ نَعَمْ ـ لاَ نَحْمِلُهُ بِأَجْرٍ، فَخَرَقَهَا وَوَتَدَ فِيهَا وَتِدًا‏.‏ قَالَ مُوسَى أَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا ـ قَالَ مُجَاهِدٌ مُنْكَرًا ـ قَالَ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِي صَبْرًا كَانَتِ الأُولَى نِسْيَانًا وَالْوُسْطَى شَرْطًا وَالثَّالِثَةُ عَمْدًا قَالَ لاَ تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلاَ تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا، لَقِيَا غُلاَمًا فَقَتَلَهُ ـ قَالَ يَعْلَى قَالَ سَعِيدٌ ـ وَجَدَ غِلْمَانًا يَلْعَبُونَ، فَأَخَذَ غُلاَمًا كَافِرًا ظَرِيفًا فَأَضْجَعَهُ، ثُمَّ ذَبَحَهُ بِالسِّكِّينِ‏.‏ قَالَ أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَمْ تَعْمَلْ بِالْحِنْثِ ـ وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَرَأَهَا زَكِيَّةً زَاكِيَةً مُسْلِمَةً كَقَوْلِكَ غُلاَمًا زَكِيًّا ـ فَانْطَلَقَا، فَوَجَدَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ فَأَقَامَهُ ـ قَالَ سَعِيدٌ بِيَدِهِ هَكَذَا ـ وَرَفَعَ يَدَهُ فَاسْتَقَامَ ـ قَالَ يَعْلَى ـ حَسِبْتُ أَنَّ سَعِيدًا قَالَ فَمَسَحَهُ بِيَدِهِ فَاسْتَقَامَ، لَوْ شِئْتَ لاَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا ـ قَالَ سَعِيدٌ أَجْرًا نَأْكُلُهُ ـ وَكَانَ وَرَاءَهُمْ، وَكَانَ أَمَامَهُمْ ـ قَرَأَهَا ابْنُ عَبَّاسٍ أَمَامَهُمْ مَلِكٌ ـ يَزْعُمُونَ عَنْ غَيْرِ سَعِيدٍ أَنَّهُ هُدَدُ بْنُ بُدَدٍ، وَالْغُلاَمُ الْمَقْتُولُ، اسْمُهُ يَزْعُمُونَ جَيْسُورٌ مَلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصْبًا، فَأَرَدْتُ إِذَا هِيَ مَرَّتْ بِهِ أَنْ يَدَعَهَا لِعَيْبِهَا، فَإِذَا جَاوَزُوا أَصْلَحُوهَا فَانْتَفَعُوا بِهَا وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ سَدُّوهَا بِقَارُورَةٍ وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ بِالْقَارِ، كَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ، وَكَانَ كَافِرًا فَخَشِينَا أَنْ يُرْهِقَهُمَا طُغْيَانًا وَكُفْرًا، أَنْ يَحْمِلَهُمَا حُبُّهُ عَلَى أَنْ يُتَابِعَاهُ عَلَى دِينِهِ فَأَرَدْنَا أَنْ يُبَدِّلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًا مِنْهُ زَكَاةً لِقَوْلِهِ أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً وَأَقْرَبَ رُحْمًا هُمَا بِهِ أَرْحَمُ مِنْهُمَا بِالأَوَّلِ، الَّذِي قَتَلَ خَضِرٌ وَزَعَمَ غَيْرُ سَعِيدٍ أَنَّهُمَا أُبْدِلاَ جَارِيَةً، وأَمَّا دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَاصِمٍ فَقَالَ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ إِنَّهَا جَارِيَةٌ‏"‏‏.‏

Narrated By Ibn Juraij : Ya'la bin Muslim and 'Amr bin Dinar and some others narrated the narration of Said bin Jubair. Narrated Said: While we were at the house of Ibn 'Abbas, Ibn 'Abbas said, "Ask me (any question)" I said, "O Abu Abbas! May Allah let me be sacrificed for you ! There is a man at Kufa who is a story-teller called Nauf; who claims that he (Al-Khadir's companion) is not Moses of Bani Israel." As for 'Amr, he said to me, "Ibn 'Abbas said, "(Nauf) the enemy of Allah told a lie." But Ya'la said to me, "Ibn 'Abbas said, Ubai bin Ka'b said, Allah's Apostle said, 'Once Moses, Allah's Apostle, preached to the people till their eyes shed tears and their hearts became tender, whereupon he finished his sermon. Then a man came to Moses and asked, 'O Allah's Apostle! Is there anyone on the earth who is more learned than you?' Moses replied, 'No.' So Allah admonished him (Moses), for he did not ascribe all knowledge to Allah. It was said, (on behalf of Allah), 'Yes, (there is a slave of ours who knows more than you).' Moses said, 'O my Lord! Where is he?' Allah said, 'At the junction of the two seas.' Moses said, 'O my Lord ! Tell I me of a sign whereby I will recognize the place.' " 'Amr said to me, Allah said, "That place will be where the fish will leave you." Ya'la said to me, "Allah said (to Moses), 'Take a dead fish (and your goal will be) the place where it will become alive.' " So Moses took a fish and put it in a basket and said to his boy-servant "I don't want to trouble you, except that you should inform me as soon as this fish leaves you." He said (to Moses)." You have not demanded too much." And that is as mentioned by Allah: 'And (remember) when Moses said to his attendant...' (18.60) Yusha' bin Nun. (Said did not state that). The Prophet said, "While the attendant was in the shade of the rock at a wet place, the fish slipped out (alive) while Moses was sleeping. His attend an said (to himself), "I will not wake him, but when he woke up, he forgot to tell him The fish slipped out and entered the sea. Allah stopped the flow of the sea. where the fish was, so that its trace looked as if it was made on a rock. 'Amr forming a hole with his two thumbs an index fingers, said to me, "Like this, as in its trace was made on a rock." Moses said "We have suffered much fatigue on this journey of ours." (This was not narrate by Said). Then they returned back and found Al-Khadir. 'Uthman bin Abi Sulaiman said to me, (they found him) on a green carpet in the middle of the sea. Al-Khadir was covered with his garment with one end under his feet and the other end under his head. When Moses greeted, he uncovered his face and said astonishingly, 'Is there such a greeting in my land? Who are you?' Moses said, 'I am Moses.' Al-Khadir said, 'Are you the Moses of Bani Israel?' Moses said, 'Yes.' Al-Khadir said, "What do you want?' Moses said, ' I came to you so that you may teach me of the truth which you were taught.' Al-Khadir said, 'Is it not sufficient for you that the Torah is in your hands and the Divine Inspiration comes to you, O Moses? Verily, I have a knowledge that you ought not learn, and you have a knowledge which I ought not learn.' At that time a bird took with its beak (some water) from the sea: Al-Khadir then said, 'By Allah, my knowledge and your knowledge besides Allah's Knowledge is like what this bird has taken with its beak from the sea.' Until, when they went on board the boat (18.71). They found a small boat which used to carry the people from this sea-side to the other sea-side. The crew recognized Al-Khadir and said, 'The pious slave of Allah.' (We said to Said "Was that Khadir?" He said, "Yes.") The boat men said, 'We will not get him on board with fare.' Al-Khadir scuttled the boat and then plugged the hole with a piece o wood. Moses said, 'Have you scuttle it in order to drown these people surely, you have done a dreadful thing. (18.71) (Mujahid said. "Moses said so protestingly.") Al-Khadir said, didn't I say that you can have no patience with me?' (18.72) The first inquiry of Moses was done because of forget fullness, the second caused him to be bound with a stipulation, and the third was done he intentionally. Moses said, 'Call me not to account for what I forgot and be not hard upon me for my affair (with you).' (18.73) (Then) they found a boy and Al-Khadir killed him. Ya'la- said: Said said 'They found boys playing and Al-Khadir got hold of a handsome infidel boy laid him down and then slew him with knife. Moses said, 'Have you killed a innocent soul who has killed nobody' (18.74) Then they proceeded and found a wall which was on the point of falling down, and Al-Khadir set it up straight Said moved his hand thus and said 'Al-Khadir raised his hand and the wall became straight. Ya'la said, 'I think Said said, 'Al-Khadir touched the wall with his hand and it became straight (Moses said to Al-Khadir), 'If you had wished, you could have taken wages for it. Said said, 'Wages that we might had eaten.' And there was a king in furor (ahead) of them" (18.79) And there was in front of them. Ibn 'Abbas recited: 'In front of them (was) a king.' It is said on the authority of somebody other than Said that the king was Hudad bin Budad. They say that the boy was called Haisur. 'A king who seized every ship by force. (18.79) So I wished that if that boat passed by him, he would leave it because of its defect and when they have passed they would repair it and get benefit from it. Some people said that they closed that hole with a bottle, and some said with tar. 'His parents were believers, and he (the boy) was a non-believer and we(Khadir) feared lest he would oppress them by obstinate rebellion and disbelief.' (18.80) (i.e. that their love for him would urge them to follow him in his religion, 'so we (Khadir) desired that their Lord should change him for them for one better in righteousness and near to mercy' (18:81). This was in reply to Moses' saying: Have you killed an innocent soul.'? (18.74). 'Near to mercy" means they will be more merciful to him than they were to the former whom Khadir had killed. Other than Sa'id, said that they were compensated with a girl. Dawud bin Abi 'Asim said on the authority of more than one that this next child was a girl.

ہم سے ابراہیم بن موسٰی نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے، خبر دی ان کو ابن جریج نے، کہا مجھ کو یعلٰی بن مسلم نے اور عمرو بن دینار نے خبر دی، انہوں نے سعید بن جبیرؓ سے، ایک دوسرے پر کچھ زیادہ کرتے ہیں۔ ابن جریج نے کہا میں نے اوروں سے بھی سنا ہے۔ وہ بھی سعید بن جبیر سے نقل کرتے تھے۔ انہوں نے کہا ہم ابن عباسؓ کے پاس ان کے گھر بیٹھے تھے۔ اتنے میں انہوں نے کہا مجھ سے (دین کی باتیں جو پوچھنا چاہتے ہو) پوچھو۔ میں نے کہا ابو عباسؓ میں تم پر صدقے۔ کوفہ میں ایک وعظ ہے جس کو نوف بکالی کہتے ہیں۔ جو موسٰی خضرؑ سے ملے تھے وہ بنی اسرائیل کے موسٰیؑ (مشہور پیغمبر) نہ تھے۔ابن جریج نے کہا عمرو بن دینار نے یوں روایت کیا ابن عباسؓ نے یہ سن کر کہا (کمبخت) جھوٹا ہے اللہ کا دشمن اور یعلٰی نے یوں کہا مجھ سے ابن ابی کعبؓ نے یہ حدیث بیان کیا انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا موسٰیؑ جو اللہ کے پیغمبر تھے انہوں نے ایک دن وعظ کیا جب لوگوں کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور دل پگھل گئے تو موسٰیؑ پیٹھ موڑ کر چلے (وعظ ختم کیا)۔ ایک شخص (نام نا معلوم) ان سے جا کو ملا کہنے لگا۔ اللہ کے پیغمبر یہ تو بتاؤ ساری زمین میں تم سے زیادہ علم والا بھی کوئی ہے۔ انہوں نے کہا نہیں۔ اس بات پراللہ نے موسٰیؑ پر عتاب فرمایا۔ ان کو چاہیے تھا یوں کہتے اللہ جانتا ہے (مجھے کیا معلوم)۔ تب موسٰؑی سے کہا تم سے بڑھ کر ایک عالم موجود ہے۔ موسٰیؑ نے پوچھا کہاں ۔ حکم ہوا جہاں دو سمندر(فارس، روم کے) ملتے ہیں۔موسٰیؑ نے کہا پروردگار کوئی ایسی نشانی بتا دیجیئے جسے میں اس شخص تک پہنچ جاؤں۔ اب عمرو بن دینار نے یوں روایت کیا حکم ہوا ایک مردہ مچھلی ساتھ رکھ لے۔ جہاں پر اس میں جان پڑ جائے۔ آخر موسٰیؑ نے ایک مچھلی ٹوکری میں رکھی اور اپنے خادم یوشع کو کہا میں تجھ کو تکلیف دیتا ہوں جہاں یہ مچھلی (زنبیل سے) نکل کر چل دے وہیں مجھ کو خبر کر دینا۔ خادم نے کہا یہ کونسی بڑی تکلیف ہے (میں ضرور خبر دونگا) اللہ کی اس قول وَ اِذ قَالَ مُوسٰی لِفَتَاہُ سے یہی مراد ہے۔ فتا سے یوشع بن نون مراد ہیں۔ سعید بن جیبر نے (اپنی روایت میں) یوشع کا نام نہیں لیا۔ خیر موسٰیؑ ایک پتھر کے سائے سیلی جگہ بیٹھے سو گئے۔ اتنے میں مچھلی زنبیل میں تڑپی (تڑپ کر دریا میں جا رہی)۔ خادم نے (دل میں) کہا موسٰیؑ کو جگانے سے کیا فائدہ جب بیدار ہوں گے تو کہہ دونگا۔ جب موسٰیؑ بیدار ہوئے تو خادم یہ حال کہنا بھول گیا۔ مچھلی تو تڑپ کر دریا میں چلدی۔ اور اللہ نے اپنی قدرت سے اس پر دریا کی روانی روک دی اور مچھلی کا نشان پتھر پر (جس پر سے گئی تھی) بن گیا ابن جریج کہتے ہیں عمرو بن دینار نے مجھ سے یونہی روایت کیا۔ کہ اس کا نشان پتھر پر بن گیا۔ اور دونوں انگوٹھوں اور کلمہ کی انگلیوں کو ملا کر ایک حلقہ کی طرح اس کو بتلایا۔ ہم تو بھائی اس سفر سے تھک گئے۔ تب خادم نے کہا اللہ نے تمھارے تھکن دور کر دی۔ ابن جریج نے کہا یہ فقرہ (اللہ نے تمھارے تھکن دور کر دی) سعید کی روایت میں نہیں ہے۔ پھر موسٰیؑ اور ان کے خادم دونوں لوٹے (مچھلی کی جگہ پر آئے) وہاں خضرؑ سے ملاقات ہوئی۔ ابن جریج نے کہا عثمان بن ابی سلیمان نے یوں روایت کیا کہ خضرؑ ایک سبز زین پوش پر عین دریا میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اور سعید بن جبیر نے یوں روایت کیا اپنا کپڑا اوڑھے لپیٹے کپڑے کا ایک سرا تو ان کے پاؤں تلے تھا۔ اور دوسرا سرا سر کے تلے۔ موسٰیؑ نے ان کو سلام کیا۔ خضرؑ نے منہ پر سے کپڑا ہٹایا پوچھا اس سرزمین میں سلام کا رواج کہاں ہے (وہ ملک کافروں کا ہو گا)۔ تم کون ہو۔ موسٰیؑ نے کہا میں موسٰیؑ ہوں۔ خضر نے پوچھا بنی اسرائیل کے موسیٰ انہوں نے کہا ہاں پھر خضرؑ نے کہا تم کیوں آئے ہو کیا مطلب؟ موسٰؑی نے کہا میں تمھارے پاس اس غرض سے آیا ہوں کہ تم کو اللہ نے جو ہدایت کا علم دیا ہے اس میں سے وہ مجھ کو بھی سکھلاؤ۔ خضرؑ نے کہا موسٰیؑ تم کو یہ بس نہیں کہ اللہ نے تم کو تورایت عنایت فرمائی ۔ تم پر وحی اترا کرتی ہے۔ موسٰیؑ بات یہ ہے کہ مجھ کو ایک علم ہے جس کا (پورا پورا) سیکھنا تم کو سزاوار نہ ہو گا۔ اور تم کو ایک علم ہے جس کا (پورا پورا) سیکھنا میرے لئے مناسب نہ ہو گا۔ اتنے میں ایک پرندہ آیا اس نے اپنی چونچ سے سمندر کا کچھ پانی پی لیا۔ خضرؑ نے کہا خدا کی قسم ہم اور تم دونوں کے علم کی ایسی ہی نسبت ہے جیسے اس پرندے نے جو پانی پی لیا اس کی نسبت سمندر سے۔ دونوں رستے میں ایک کشتی پر چڑھ گئے۔ وہاں چھوٹی چھوٹی کشتیاں تھیں جو لوگوں کو ایک بندر سے دوسرے بندر تک لے جاتی تھیں (سمندر کے کنارےکنارے چلتی رہتی تھیں)۔ کشتی والوں نے خضرؑ کو پہچانا کہنے لگے یہ اللہ کے نیک بندے ہیں۔ یعلی نے کہا ہم نے سعید سے یوں کہا یعنی خضرؑ۔ انہوں نے کہا ہاں۔ کشتی والوں نے کہا ہم ان سے کرایہ نہیں لیں گے (اور مفت ان کو سوار کر لیا)۔ خضرؑ نے کیا کیا کشتی کا ایک تختہ چیر ڈالا (اس میں سوراخ کو ڈالا پھر پانی بند کرنے کے لئے) اس میں ایک میخ ٹھونک دی۔ (کشتی کو عیب دار کر دیا)موسٰیؑ نے اسی وقت اعتراض کیا کہنے لگے (واہ جی واہ آپ نے یہ کیا کیا) کشتی میں سوراخ کر دیا ۔ آپ کا مطلب یہ تھا کہ کشتی والوں کو ڈبو دیں۔ (نیکی کا بدلہ برائی) یہ تو عجیب کام ہے۔ مجاہد نے امرا کا معنی برا کام کیا ہے۔ خضرؑ نے کہا میں نہیں کہتا تھا تم سے میرے ساتھ صبر نہ ہو سکے گا۔حقیقت میں پہلا اعتراض یو موسٰیؑ نے بھولے سے کیا تھا اور دوسرے اعتراض پر انہوں نے خود شرط لگائی۔ کہ اب اعتراض کروں گا تو مجھ کو ساتھ نہ رکھنا۔ اور تیسرا اعتراض انہوں نے جان بوجھ کر کر لیا۔ خیر موسٰیؑ نےکہا بھائی میں بھول گیا تھابھول چوک پر گرفت نہ کر۔ اور اتنی سختی مجھ پر مت ڈالو۔ بعد اس کے دونوں نے ایک بچے کو دیکھا۔ خضرؑ نے اس کو مار ڈالا۔ یعلٰی نے سعید سے یوں روایت کیا کہ خضرؑ نے بچوں کو دیکھا جو کھیل رہے تھے۔ انہوں نے کیا کیا کہ ایک کافر اچھے عقلمند (یا پیارے) بچے کو لیکر لٹایا۔ اور چھری سے اس کا گلا کاٹ ڈالا۔ موسٰیؑ نے کہا اجی تم نے یہ کیا کیا۔ ناحق ایک جان کا خون کیا۔ ابھی اس نے کوئی گناہ بھی نہیں کیا تھا(معصوم جان تھی) ابن عباسؓ نے اس آیت میں دونوں طرح پڑھا ہے نَفسًا زَکِیَّۃً اور نَفسًا زَاکیۃً ، زاکیہ کا معنی اچھا خاصا (یا مسلمان جیسے کہتے ہیں) غلَامًا زکیّا۔ خیر پھر دونوں روانہ ہوئے (ایک بستی میں پہنچے) ایک دیوار دیکھی جو گراہی چاہتی تھی۔ خضرؑ نے اس کو سیدھا کر دیا۔ سعید نے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتلایا یعنی خضرؑ نے ہاتھ سے اس کو سیدھا کر دیا۔ یعلٰی نے کہا میں سمجھتا ہوں سعید نے یوں کہا کہ خضرؑ نے اس پر ہاتھ پھیرا تو وہ دیوار سیدھی ہو گئی۔ موسٰیؑ نے اعتراض کیا۔ خضرؑ سےکہنے لگے تم چاہتے تو اس کی مزدوری لے سکتے تھے۔ سعید نے کہا، اس مزدوری سے اپنا کھانا کرتے۔ اب یہ جو قرآن میں ہے وَ کَانَ وَ رَآءَھُم یعنی ان کے آگے ابن عباسؓ نے کہا وَ کَانَ اَمَامَھُم مَلِکٌ پڑھا ہے۔ ابن جریج نے کہا راویوں نے سعید کے سوا اوروں سے یوں نقل کیا کہ اس بادشاہ کا نام ھدو بن بدد تھا۔ اور وہ لڑکا جس کو خضرؑ نے مار ڈالا تھا اس کا نام جیسور تھا۔ خضرؑ نے موسٰیؑ سے کشتی خراب کرنے کی یہ غرض بیان کی کہ میرا مطلب یہ تھا کہ جب کشتی ظالم بادشاہ کے سامنے آئے تو عیبدار سمجھ کر س کو چھوڑ دے۔ آگے بڑھ کر یہ کشتی والے اس کو درست کر لیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔ بعض راویوں نے یوں بیان کیا ہے کہ جب وہ (بادشاہ کے آگے بڑھے) تو یہ سوراخ ایک شیشہ لگا کر بند کر دیا۔بعضوں نے کہا کہ ڈامر لگا کر بند کر دیا۔ کَانَ اَبَوَاہُ مُؤمِنِینَ یعنی اس لڑکے ماں باپ ایماندار تھے اور لڑکے کی قسمت میں (بڑے ہو کر) کافر ہونا لکھا تھا تو ہم ڈرے کہیں (بڑے ہو کر) اپنے ماں باپ کو شرارت و کفر میں نہ پھنسائے۔ والدین لڑکے کی محبت سے کفر میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ ہم نے یہ چاہا کہ اللہ اس سے بڑھ کر ان کو اچھا ، پاک و صاف کڑکا دے۔ خضرؑ نے پاک صاف لڑکا اس لئے کہا کہ موسٰیؑ نے بھی ان پر یہی اعتراض کیا تھاکہ تو نے پاک صاف (معصوم) جان کا خون کیا۔ اَقرَبَ رُحمًا کا معنی یہ ہے کہ اس دوسرے لڑکے پر والدین پہلے لڑکے سے بھی زیادہ مہربان ہوں گے جس کو خضرؑ نے قتل کر ڈالا۔ سعید کے سوا اور راویوں نے یوں کہا ہے کہ اس لڑکے کے بدل ان کے والدین کو لڑکی ملی۔ اور داؤد بن عاصم نے کئی شخصوں سے ایسا ہی روایت کیا کہ ان کو لڑکی ملی۔

4. باب قَوْلِهِ ‏{‏فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هَذَا نَصَبًا‏}‏ إِلَى قَوْلِهِ ‏{‏قَصَصًا‏}‏

{‏صُنْعًا‏}‏ عَمَلاً ‏{‏حِوَلاً‏}‏ تَحَوُّلاً ‏{‏قَالَ ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصًا‏}‏ ‏{‏إِمْرًا‏}‏ وَ‏{‏نُكْرًا‏}‏ دَاهِيَةً ‏{‏يَنْقَضَّ‏}‏ يَنْقَاضُ كَمَا تَنْقَاضُ السِّنُّ لَتَخِذْتَ وَاتَّخَذْتَ وَاحِدٌ ‏{‏رُحْمًا‏}‏ مِنَ الرُّحْمِ، وَهْىَ أَشَدُّ مُبَالَغَةً مِنَ الرَّحْمَةِ، وَنَظُنُّ أَنَّهُ مِنَ الرَّحِيمِ، وَتُدْعَى مَكَّةُ أُمَّ رُحْمٍ أَىِ الرَّحْمَةُ تَنْزِلُ بِهَا‏

حَدَّثَنِي قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ نَوْفًا الْبَكَالِيَّ يَزْعُمُ أَنَّ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ لَيْسَ بِمُوسَى الْخَضِرِ‏.‏ فَقَالَ كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ حَدَّثَنَا أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ قَامَ مُوسَى خَطِيبًا فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ فَقِيلَ لَهُ أَىُّ النَّاسِ أَعْلَمُ قَالَ أَنَا، فَعَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ، إِذْ لَمْ يَرُدَّ الْعِلْمَ إِلَيْهِ، وَأَوْحَى إِلَيْهِ بَلَى عَبْدٌ مِنْ عِبَادِي بِمَجْمَعِ الْبَحْرَيْنِ، هُوَ أَعْلَمُ مِنْكَ قَالَ أَىْ رَبِّ كَيْفَ السَّبِيلُ إِلَيْهِ قَالَ تَأْخُذُ حُوتًا فِي مِكْتَلٍ فَحَيْثُمَا فَقَدْتَ الْحُوتَ فَاتَّبِعْهُ قَالَ فَخَرَجَ مُوسَى، وَمَعَهُ فَتَاهُ يُوشَعُ بْنُ نُونٍ، وَمَعَهُمَا الْحُوتُ حَتَّى انْتَهَيَا إِلَى الصَّخْرَةِ، فَنَزَلاَ عِنْدَهَا قَالَ فَوَضَعَ مُوسَى رَأْسَهُ فَنَامَ ـ قَالَ سُفْيَانُ وَفِي حَدِيثِ غَيْرِ عَمْرٍو قَالَ ـ وَفِي أَصْلِ الصَّخْرَةِ عَيْنٌ يُقَالُ لَهَا الْحَيَاةُ لاَ يُصِيبُ مِنْ مَائِهَا شَىْءٌ إِلاَّ حَيِيَ، فَأَصَابَ الْحُوتَ مِنْ مَاءِ تِلْكَ الْعَيْنِ، قَالَ فَتَحَرَّكَ، وَانْسَلَّ مِنَ الْمِكْتَلِ، فَدَخَلَ الْبَحْرَ فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ مُوسَى ‏{‏قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا‏}‏ الآيَةَ قَالَ وَلَمْ يَجِدِ النَّصَبَ حَتَّى جَاوَزَ مَا أُمِرَ بِهِ، قَالَ لَهُ فَتَاهُ يُوشَعُ بْنُ نُونٍ ‏{‏أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ‏}‏ الآيَةَ قَالَ فَرَجَعَا يَقُصَّانِ فِي آثَارِهِمَا، فَوَجَدَا فِي الْبَحْرِ كَالطَّاقِ مَمَرَّ الْحُوتِ، فَكَانَ لِفَتَاهُ عَجَبًا، وَلِلْحُوتِ سَرَبًا قَالَ فَلَمَّا انْتَهَيَا إِلَى الصَّخْرَةِ، إِذْ هُمَا بِرَجُلٍ مُسَجًّى بِثَوْبٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ مُوسَى قَالَ وَأَنَّى بِأَرْضِكَ السَّلاَمُ فَقَالَ أَنَا مُوسَى‏.‏ قَالَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ قَالَ نَعَمْ هَلْ أَتَّبِعُكَ عَلَى أَنْ تُعَلِّمَنِي مِمَّا عُلِّمْتَ رَشَدًا‏.‏ قَالَ لَهُ الْخَضِرُ يَا مُوسَى إِنَّكَ عَلَى عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَلَّمَكَهُ اللَّهُ لاَ أَعْلَمُهُ، وَأَنَا عَلَى عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَلَّمَنِيهِ اللَّهُ لاَ تَعْلَمُهُ‏.‏ قَالَ بَلْ أَتَّبِعُكَ‏.‏ قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلاَ تَسْأَلْنِي عَنْ شَىْءٍ حَتَّى أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا، فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ عَلَى السَّاحِلِ فَمَرَّتْ بِهِمَا سَفِينَةٌ فَعُرِفَ الْخَضِرُ فَحَمَلُوهُمْ فِي سَفِينَتِهِمْ بِغَيْرِ نَوْلٍ ـ يَقُولُ بِغَيْرِ أَجْرٍ ـ فَرَكِبَا السَّفِينَةَ قَالَ وَوَقَعَ عُصْفُورٌ عَلَى حَرْفِ السَّفِينَةِ، فَغَمَسَ مِنْقَارَهُ الْبَحْرَ فَقَالَ الْخَضِرُ لِمُوسَى مَا عِلْمُكَ وَعِلْمِي وَعِلْمُ الْخَلاَئِقِ فِي عِلْمِ اللَّهِ إِلاَّ مِقْدَارُ مَا غَمَسَ هَذَا الْعُصْفُورُ مِنْقَارَهُ قَالَ فَلَمْ يَفْجَأْ مُوسَى، إِذْ عَمَدَ الْخَضِرُ إِلَى قَدُومٍ فَخَرَقَ السَّفِينَةَ، فَقَالَ لَهُ مُوسَى قَوْمٌ حَمَلُونَا بِغَيْرِ نَوْلٍ، عَمَدْتَ إِلَى سَفِينَتِهِمْ فَخَرَقْتَهَا ‏{‏لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ‏}‏ الآيَةَ فَانْطَلَقَا إِذَا هُمَا بِغُلاَمٍ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ، فَأَخَذَ الْخَضِرُ بِرَأْسِهِ فَقَطَعَهُ‏.‏ قَالَ لَهُ مُوسَى ‏{‏أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُكْرًا * قَالَ أَلَمْ أَقُلْ لَكَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا‏}‏ إِلَى قَوْلِهِ ‏{‏فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ‏}‏ فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا فَأَقَامَهُ، فَقَالَ لَهُ مُوسَى إِنَّا دَخَلْنَا هَذِهِ الْقَرْيَةَ، فَلَمْ يُضَيِّفُونَا وَلَمْ يُطْعِمُونَا، لَوْ شِئْتَ لاَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا‏.‏ قَالَ هَذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَلَيْهِ صَبْرًا‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ وَدِدْنَا أَنَّ مُوسَى صَبَرَ حَتَّى يُقَصَّ عَلَيْنَا مِنْ أَمْرِهِمَا ‏"‏‏.‏ قَالَ وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقْرَأُ وَكَانَ أَمَامَهُمْ مَلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ صَالِحَةٍ غَصْبًا، وَأَمَّا الْغُلاَمُ فَكَانَ كَافِرًا‏.‏

Narrated By Said bin Jubair : I said to Ibn 'Abbas, "Nauf-al-Bakali " claims that Moses of Bani Israel was not Moses, the companion of Al-Khadir." Ibn 'Abbas said, "Allah's enemy tells a lie! Ubai bin Ka'b narrated to us that Allah's Apostle said, 'Moses got up to deliver a sermon before Bani Israel and he was asked, 'Who is the most learned person among the people?' Moses replied, 'I (am the most learned).' Allah then admonished Moses for he did not ascribe all knowledge to Allah only (Then) came the Divine Inspiration: 'Yes, one of Our slaves at the junction of the two seas is more learned than you.' Moses said, 'O my Lord ! How can meet him?' Allah said, 'Take a fish in a basket and wherever the fish is lost, follow it (you will find him at that place). So Moses set out along with his attendant Yusha' bin Nun, and they carried with them a fish till they reached a rock and rested there. Moses put his head down and slept. (Sufyan, a sub-narrator said that somebody other than 'Amr said) 'At the rock there was a water spring called 'Al-Hayat' and none came in touch with its water but became alive. So some of the water of that spring fell over that fish, so it moved and slipped out of the basket and entered the sea. When Moses woke up, he asked his attendant, 'Bring our early meal' (18.62). The narrator added: Moses did not suffer from fatigue except after he had passed the place he had been ordered to observe. His attendant Yusha bin Nun said to him, 'Do you remember (what happened) when we betook ourselves to the rock? I did indeed forget (about) the fish...' (18.63) The narrator added: So they came back, retracing their steps and then they found in the sea, the way of the fish looking like a tunnel. So there was an astonishing event for his attendant, and there was tunnel for the fish. When they reached the rock, they found a man covered with a garment. Moses greeted him. The man said astonishingly, 'Is there any such greeting in your land?' Moses said, 'I am Moses.' The man said, 'Moses of Bani Israel?' Moses said, 'Yes,' and added, 'may I follow you so that you teach me something of the Knowledge which you have been taught?' (18.66). Al-Khadir said to him, 'O Moses! You have something of Allah's knowledge which Allah has taught you and which I do not know; and I have something of Allah's knowledge which Allah has taught me and which you do not know.' Moses said, 'But I will follow you.' Al-Khadir said, 'Then if you follow me, ask me no question about anything until I myself speak to you concerning it.' (18.70). After that both of them proceeded along the seashore. There passed by them a boat whose crew recognized Al-Khadir and received them on board free of charge. So they both got on board. A sparrow came and sat on the edge of the boat and dipped its beak unto the sea. Al-Khadir said to Moses. 'My knowledge and your knowledge and all the creation's knowledge compared to Allah's knowledge is not more than the water taken by this sparrow's beak.' Then Moses was startled by Al-Khadir's action of taking an adze and scuttling the boat with it. Moses said to him, 'These people gave us a free lift, but you intentionally scuttled their boat so as to drown them. Surely you have...' (18.71) Then they both proceeded and found a boy playing with other boys. Al-Khadir took hold of him by the head and cut it off. Moses said to him, 'Have you killed an innocent soul who has killed nobody? Surely you have done an illegal thing! ' (18.74) He said, "Didn't I tell you that you will not be able to have patient with me up to... but they refused to entertain them as their guests. There they found a wall therein at the point of collapsing.' (18.75-77) Al-Khadir moved his hand thus and set it upright (repaired it). Moses said to him, 'When we entered this town, they neither gave us hospitality nor fed us; if you had wished, you could have taken wages for it,' Al-Khadir said, 'This is the parting between you and me I will tell you the interpretation of (those things) about which you were unable to hold patience.'... (18.78) Allah's Apostle said, 'We wished that Moses could have been more patient so that He (Allah) could have described to us more about their story.' Ibn 'Abbas used to recite: 'And in front (ahead) of them there was a king who used to seize every (serviceable) boat by force. (18.79)... and as for the boy he was a disbeliever."

مجھ سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا مجھ سے سفیان بن عیینہ نے، انہوں نے عمرو بن دینار سے، انہوں نے سعید بن جبیرؓ سے، انہوں نے کہا میں نے ابن عباسؓ سے کہا کہ نوف بکالی یہ کہتا ہے کہ بنی اسرائیل کے موسٰیؑ پیغمبر خضرؑ سے نہیں ملے تھے (بلکہ وہ دوسرے موسٰیؑ تھے) انہوں نے کہا جھوٹا ہے اللہ کا دشمن، ہم سے خود ابی بن کعبؓ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا موسیؑ نے بنی اسرائیل کو کھڑے ہو کر خطبہ سنایا۔ ایک شخص نے ان سے پوچھا سب لوگوں میں سب سے زیادہ علم کس کو ہے۔ انہوں نے کہا مجھ کو۔ اس بات پراللہ نے ان پر عتاب فرمایا۔ کیونکہ ان کو چاہیے تھا اللہ حوالے کرنا (یوں کہنا اللہ جانتا ہے)۔ خیر ان پر وحی آئی کہ جہاں دو دسمندر ملتے ہیں وہاں میرا ایک بندہ ہے جو تجھ سے زیادہ علم رکھتا ہے۔ موسٰیؑ نے عرض کیا پروردگار! میں اس بندے تک کیسے پہنچوں۔ حکم ہوا ایک مچھلی زنبیل میں رکھ ۔ جہاں یہ مچھلی گم ہو جائے اسی کے پیچھے پیچھے چلا جا (وہ بندہ مل جائے گا)۔ موسٰیؑ اپنے خادم یوشع بن نون کو لیکر روانہ ہوئے مچھلی بھی لے لی ۔ جب پھر پر پہنچے (جہاں دو دریا ملتے ہیں) تو دونوں اتر پڑے۔ اور موسٰیؑ اپنا سر ٹیک کر سو گئے۔ سفیان بن عیینہ نے کہا عمرو بن دینار کے سوا دوسرے شخص (قتادہ) کی روایت میں یوں ہے اس پتھر کی جڑ میں ایک چشمہ تھا جس کو زندگی کا چشمہ کہتے تھے۔ اس کا پانی جس (مردے) پر پڑتا وہ زندہ ہو جاتا اس مچھلی پر یہ پانی پڑا وہ بھی زندہ ہو کر حرکت کرنے لگی اور اچھل کر سمندر میں چل دی۔ جب موسٰیؑ جاگے (وہاں سے آگے بڑھ گئے) تو اپنے خادم سے کہنے لگےذرا ناشتہ تو نکالو اخیر تک۔ اور موسٰیؑ کو تھکن اسی وقت معلوم ہوئی جب وہ اس مقام سے آگے بڑھے جہاں ان کو جانے کا حکم ملا تھا۔ خیر ان کے خادم یوشع بن نون کہنے لگے سنتے ہو جب ہم پتھر کے پاس ٹھہرے تھے تو میں مچھلی کا قصہ تم سے بیان کرنا بھول گیا (لاحول ولا قوۃ الا باللہ) پھر دونوں اپنے قدموں کو دیکھتے ہوئے لوٹے۔ دیکھا تو سمندر کا پانی جہاں مچھلی گئی تھی ایک طاق کیطرح بن گیا تھا ۔اس پر موسٰیؑ کے خادم کو تعجب ہوا۔ جب پتھر تک پہنچے تو ایک شخص کو دیکھا کپڑا اوڑھے لپیٹے بیٹھا ہے۔ موسٰیؑ نے اس کو سلام کیا۔ وہ کہنے لگا تمھارے ملک میں سلام کہاں سے آیا ۔ تو موسٰیؑ نے کہا میں موسٰیؑ ہوں۔ اس نے کہا بنی اسرائیل کے موسٰیؑ۔ کہا ہاں میں اس لئے آیا ہوں کہ تمھارے ساتھ رہ کرجو علم تم کو سکھلایا گیا ہے میں بھی سیکھوں ۔ خضرؑ نے کہا موسٰیؑ بات یہ ہے کہ اللہ نے ایک علم (شریعت کا) تم کو دیا ہے جس کو میں پورا پورا نہیں جانتا اور مجھ کو ایک علم (اسرار و حقیقت کا) دیا ہے جس سے تم پورے پورے واقف نہیں ہو۔ انہوں نے کہا نہیں میں تمھارے ساتھ ضرور رہوں گا۔ حضرؑ نے کہا اچھا جب تک میں خود کسی بات کی حقیقت تم سے بیان نہ کروں تم کچھ نہ پوچھنا (موسٰیؑ نے قبول کیا)۔ اب دونوں مل کر سمندر کے کنارے کنارے جا رہے تھے۔ اتنے میں ایک کشتی ملی۔ کشتی والوں نے حضرؑ کو پہچان کر (ان کو اور ان کے ساتھیوں کو) بے کرایہ سوار کر لیا۔ (تینوں کشتی میں بیٹھ گئے) ایک چڑیا آئی اس نے کشتی کے کنارے بیٹھ کر سمندر میں چونچ ڈالی۔ خضرؑ موسٰیؑسے کہنے لگے دیکھو میرا تمھارا اور سارے جہان کا علم پروردگار کے علم سے یہی نسبت رکھتاہے۔ جو اس چڑیا کی چونچ کی تری کی سمندر سے نسبت ہے۔ موسٰیؑ کو ابھی تھوڑی ہی دیر نہیں گزری تھی کہ خضرؑ نے کیا کیا۔ ایک بسولا لیا اور (آنکھ بچا کر) کشتی کشتی میں سوراخ کر دیا ۔ موسٰیؑ کہنے لگے ارے بھائی ان کشتی والوں بیچاروں نے تو ہم کو بے کرایہ بٹھایا اور تم نے کشتی ڈبونے کی نیت سے ان کی کشتی میں سوراخ کر دیا۔ (واہ واہ نیکی کا بدلہ برائی) اخیر آیت تک۔ خیر پھر دونوں چلےراستے میں ایک لڑکا ملا جو دوسرے لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ خضرؑ نے کیا کیا اس کا سر پکڑ کر کاٹ ڈالا۔ موسٰیؑ نےکہا واہ تم نے ایک معصوم جان کو نا حق مار ڈالا۔ یہ تو نے بہت بری حرکت کی ہے۔ خضرؑ نے کہا میں نے کہ چکا تھا کہ تم سے میرے ساتھ صبر نہیں ہو سکے گا۔ اس آیت تک فَاَبَوا اَن یُّضَیِّفُوھُمَا فَوَجَدَ فِیھَا جِدَارًا یُّرِیدُ اَن یَنقَضَّ خضرؑ نے اس گری ہوئی دیوار کی طرف اشارہ کیا تو وہ سیدھی ہو گئی۔ اب موسٰیؑ نے کہنے لگے اجی! ہم اس گاؤں میں (تھکے ماندے مسافر) آئے تو گاؤں والوں نے ہماری مہمانی تک نہ کی، نہ کھانا کھلایا۔ تم چاہتے تو اس کی مزدوری لے سکتے تھے۔ خضرؑ کہنے لگے بس اب کٹھ ہم تم سے جدا ہوتے ہیں۔ اب میں تم سے ان باتوں کی حقیقت بیان کیئے دیتا ہوں جن پر تم سے جن پر تم سے صبر نہ ہو سکا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہم کو تو یہ آرزو رہ گئی کاش موسٰیؑ صبر کرتے تو دونوں کے اور عجب واقعات ہم سے بیان کیئے جاتے۔ سعیدؓ نے کہا ابن عباسؓ یوں پڑھتے تھے وَ کَانَ اَمَامَھُم مَلِکٌ یَاخُذُ کُلَّ سَفِینَۃٍ ۔ صَالِحَۃٍ غَصبًا۔ وَ اَمَّا الغُلُامُ فَکَانَ کَافِرًا۔

5. باب قَوْلِهِ ‏{‏قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالأَخْسَرِينَ أَعْمَالاً‏}‏

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ مُصْعَبٍ، قَالَ سَأَلْتُ أَبِي ‏{‏قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالأَخْسَرِينَ أَعْمَالاً‏}‏ هُمُ الْحَرُورِيَّةُ قَالَ لاَ، هُمُ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، أَمَّا الْيَهُودُ فَكَذَّبُوا مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم وَأَمَّا النَّصَارَى كَفَرُوا بِالْجَنَّةِ وَقَالُوا لاَ طَعَامَ فِيهَا وَلاَ شَرَابَ، وَالْحَرُورِيَّةُ الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ، وَكَانَ سَعْدٌ يُسَمِّيهِمُ الْفَاسِقِينَ‏

Narrated By Musab : I asked my father, "Was the Verse: 'Say: (O Muhammad) Shall We tell you the greatest losers in respect of their deeds?'(18.103) revealed regarding Al-Haruriyya?" He said, "No, but regarding the Jews and the Christians, for the Jews disbelieved Muhammad and the Christians disbelieved in Paradise and say that there are neither meals nor drinks therein. Al- Hururiyya are those people who break their pledge to Allah after they have confirmed that they will fulfil it, and Sad used to call them 'Al-Fasiqin (evildoers who forsake Allah's obedience).

مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا مجھ سے محمد بن جعفر نے، کہا ہم سے شعبہ نے، انہوں نے عمرو بن مرہ سے، انہوں نے معصب بن سعد بن ابی وقاص سے، انہوں نے کہا میں نے اپنے والد (سعد بن ابی وقاص) سے پوچھا اَلاَخسَرِینَ اَعمَالًاسے کون لوگ مراد ہیں۔ کیا روحی (خارجی لوگ) مراد ہیں۔ انہوں نے کہا نہیں یہود و نصاریٰ مراد ہیں۔ یہود نے رسول اللہ ﷺ کو جھٹلایا (اس وجہ سے ان کے اعمال خیر برباد ہو گئے) نصاریٰ نے بہشت کا انکار کیا، کہنے لگے وہاں کھانا پینا نہ ہو گا۔ اور حروریہ تو ان لوگوں میں داخل ہیں اَلَّذِینَ یَنقَضُونَ عَھدَ اللہِ مِن بَعدِ مِیثَاقِہِ سعد ان لوگوں کو فاسق کہتے تھے۔

6. باب ‏{‏أُولَئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَلِقَائِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ‏}‏ الآيَةَ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ إِنَّهُ لَيَأْتِي الرَّجُلُ الْعَظِيمُ السَّمِينُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لاَ يَزِنُ عِنْدَ اللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ وَقَالَ اقْرَءُوا ‏{‏فَلاَ نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا‏}‏ ‏"‏‏.‏ وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ مِثْلَهُ‏.‏

Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "On the Day of Resurrection, a huge fat man will come who will not weigh, the weight of the wing of a mosquito in Allah's Sight." and then the Prophet added, 'We shall not give them any weight on the Day of Resurrection ' (18.105)

ہم سے محمد بن عبداللہ ذہلی نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید بن ابی مریم نے، کہا ہم کو مغیرہ بن عبدالرحمٰن نے خبر دی، کہا مجھ سے ابو الزناد نے، انہوں نے اعرج سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ سے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن ایک اچھا موٹا تازہ (دنیا کا امیر عزت دار پرخوار) اللہ تعالٰی کے سامنے آئے گا۔ ایک پرپشہ برابر بھی اس کی قدر نہ ہو گی۔ آپؐ نے فرمایا کہ یہ آیت پڑھو فَلَا نُقِیمُ لَھُم یَومَ القِیَامَۃِ وَزنَا ۔ اس حدیث کو محمد بن عبداللہ نے یحیٰی بن بکیر سے، انہوں نے مغیرہ بن عبدالرحمٰن سے، انہوں نے ابو الزناد سے ایسا ہی روایت کیا