حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا عُرِجَ بِالنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلَى السَّمَاءِ قَالَ " أَتَيْتُ عَلَى نَهَرٍ حَافَتَاهُ قِبَابُ اللُّؤْلُؤِ مُجَوَّفًا فَقُلْتُ مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ قَالَ هَذَا الْكَوْثَرُ ".
Narrated By Anas : When the Prophet was made to ascend to the Heavens, he said (after his return), "I came upon a river the banks of which were made of tents of hollow pearls. I asked Gabriel. What is this (river?' He replied, 'This is the Kauthar.'
ہم سے آدم بن ابی ایس نے بیان کیا، کہا ہم سے شیبان بن عبدالرحمٰن نے، کہا ہم سے قتادہ نے، انہوں نے انسؓ سے، انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے معراج کے قصے میں فرمایا میں ایک نہر پر پہنچا۔ اس کے دونوں کناروں پر خولدار موتیوں ے ڈیرے لگے تھے۔ میں جبریلؑ سے پوچھا یہ نہر کیسی ہے۔ انہوں نے کہا یہ کوثر ہے (جو اللہ نے آپؐ کو دی ہے) ۔
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْكَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَ سَأَلْتُهَا عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى {إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ} قَالَتْ نَهَرٌ أُعْطِيَهُ نَبِيُّكُمْ صلى الله عليه وسلم شَاطِئَاهُ عَلَيْهِ دُرٌّ مُجَوَّفٌ آنِيَتُهُ كَعَدَدِ النُّجُومِ. رَوَاهُ زَكَرِيَّاءُ وَأَبُو الأَحْوَصِ وَمُطَرِّفٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ.
Narrated By Abu Ubaida : I asked 'Aisha 'regarding the verse: 'Verily we have granted you the Kauthar.' She replied, "The Kauthar is a river which has been given to your Prophet on the banks of which there are (tents of) hollow pearls and its utensils are as numberless as the stars."
ہم سے خالد بن یزید کاہلی نے بیان کیا، کہا ہم سے اسرائیل نے، انہوں نے ابو اسحاق سے، انہوں نے ابو عبیدہ سے، انہوں نے عائشہؓ سے پوچھا اللہ تعالٰی نے یہ جو فرمایا ہے اِنَّا اَعطَینَا کَ الکَوثَر تو کوثر سے کیا مراد ہے۔ انہوں نے کہا کوثر ایک نہر ہے جو تمھارے نبیﷺ کو ملی ہے۔ اس کے دونوں کناروں پر خولدار ہونی (کے ڈیرے) ہیں۔ وہاں تاروں کے شمار میں کوزے (آبخورے) رکھے ہیںَ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَوْثَرِ هُوَ الْخَيْرُ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ. قَالَ أَبُو بِشْرٍ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَإِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ. فَقَالَ سَعِيدٌ النَّهَرُ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ مِنَ الْخَيْرِ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ.
Narrated By Abu Bishr : Said bin Jubair said that Ibn 'Abbas said about Al-Kauthar. "That is the good which Allah has bestowed upon His Apostle." I said to Sa'id bin Jubair. "But the people claim that it is a river in Paradise." Said said, "The river in Paradise is part of the good which Allah has bestowed on His Apostle."
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشیم نے کہا ہم سے ابو البشر نے، انہوں نے سعید بن جبیر سے، انہوں نے ابن عباسؓ سے، انہوں نے کہا کوثر سے وہ بھلائی مراد ہے جو اللہ تعالٰی نے پیغمبرﷺ کو دی۔ ابو البشر کہتے ہیں میں نے سعید بن جبیر سے پوچھا لوگ تو یہ کہتے ہیں کوثر ایک نہر کا نام ہے بہشت میں۔ سعید نے کہا نہر بھی جو بہشت میں ہے اس بھلائی میں داخل ہے جو اللہ تعالٰی نے آپؐ کو عنایت کی۔