91. Surah Al Shams سورۃ الشمس
وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا١ وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا٢ وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا٣ وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا٤ وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا٥ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا٦ وَنَفۡسٖ وَمَا سَوَّىٰهَا٧ فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا٨ قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا٩ وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا١٠ كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ١١ إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا١٢ فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا١٣ فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا١٤ وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا١٥ [الشمس: 1-15]
«سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی(1) اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے(2) اور دن کی جب اُسے چمکا دے(3) اور رات کی جب اُسے چھپا لے(4) اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا(5) اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا(6) اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا(7) پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی(8) کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا(9) اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا(10) (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا(11) جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا(12) تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو(13) مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا(14) اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں(15)» [الشمس: 1-15]
«By the sun and its brightness(1) And [by] the moon when it follows it(2) And [by] the day when it displays it(3) And [by] the night when it covers it(4) And [by] the sky and He who constructed it(5) And [by] the earth and He who spread it(6) And [by] the soul and He who proportioned it(7) And inspired it [with discernment of] its wickedness and its righteousness(8) He has succeeded who purifies it(9) And he has failed who instills it [with corruption](10) Thamud denied [their prophet] by reason of their transgression(11) When the most wretched of them was sent forth(12) And the messenger of Allah [Salih] said to them, “[Do not harm] the she-camel of Allah or [prevent her from] her drink.”(13) But they denied him and hamstrung her. So their Lord brought down upon them destruction for their sin and made it equal [upon all of them](14) And He does not fear the consequence thereof(15)» [Ash-Shams: 1-15]